• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

'والدین کی طلاق کا معاملہ سنبھال لیا تو اپنی طلاق بھی سنبھال لوں گی'

شائع February 12, 2020
ان دونوں کی 2014 میں شادی ہوئی تھی — فوٹو: انسٹاگرام
ان دونوں کی 2014 میں شادی ہوئی تھی — فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے گزشتہ سال اپنے شوہر ساحل سنگھا سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا جس خبر سے ان کے مداح کافی مایوس ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ دیا مرزا اور ساحل کی جوڑی کو بولی وڈ کی بہترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتا تھا تاہم کچھ ذاتی مسائل کے باعث ان دونوں نے 11 سالہ تعلق توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

اور اب ایک انٹرویو میں دیا مرزا نے اس حوالے سے کھل کر بات کی۔

فوٹو:  انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'میرے والدین کے درمیان 34 سال قبل علیحدگی ہوگئی تھی اور ان ہی کو دیکھ کر مجھ میں یہ فیصلہ کرنے کی ہمت آئی، میں نے ان سے کہا کہ میں یہ سب برداشت کرسکتی ہوں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ 37 سال کی عمر میں، میں سوچوں کے ایسا نہیں ہوسکتا، مرد اور خواتین ایسے فیصلے لینے سے ہچکچاتے ہیں کیوں کہ انہیں خوف ہوتا ہے، آپ کو اپنے اندر اتنی ہمت لانی چاہیے اور یہ سوچنا چاہیے کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا'۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں اپنے والدین کی طلاق کا معاملہ سنبھال سکتی ہوں تو اپنی طلاق کا معاملہ بھی سنبھال سکتی ہوں.

دیا مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ساحل سنگھا سے طلاق کے باوجود ان کے دل میں کسی قسم کی رنجش نہیں۔

اپنے خاندان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دیا مرزا کا کہنا تھا کہ 'میرے والد نے مجھے گود لیا تھا اور مجھے ان کا خاندانی نام اپنے نام میں شامل کرنے کی اجازت ملی، پیدائش کے سرٹیفیکیٹ میں میرا اصل نام کچھ اور ہے، میرے پاسپورٹ پر میرے دونوں والد کے خاندانی نام موجود ہیں، ہمارے گھر میں مذہب معاملات پر زیادہ فوکس نہیں کیا جاتا، میرے گھر میں ہر مذہبی تہوار منایا جاتا ہے'۔

مزید پڑھیں: دیا مرزا نے 11 سالہ تعلق توڑ دیا، شوہر سے علیحدگی کا اعلان

دیا مرزا کے مطابق وہ آج بھی اپنے سابق شوہر کی اچھی دوست ہیں اور ہمیشہ انہیں سپورٹ کرتی رہیں گی.

یاد رہے کہ دیا مرزا نے اپنے قریبی دوست بزنس مین ساحل سنگھا سے 2014 میں شادی کی تھی۔

یہ دونوں شادی سے قبل کئی سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے تھے جبکہ یہ دونوں مل کر اپنے پروڈکشن ہاؤس بارن فری انٹرٹینمنٹ پر کام کرتے تھے۔

یاد رہے کہ شادی کے بعد دیا مرزا کے شوہر ساحل نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 'ہماری فیملی اور دوستوں نے بہت محنت کی جس کے بعد آج ہماری زندگی میں یہ دن آیا، ہم لوگوں کے پیار کے لیے ان کے شکرگزار ہیں'۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024