• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

'دی راک' کی بیٹی کی ریسلنگ میں انٹری

شائع February 12, 2020
فوٹو: دی گلوب
فوٹو: دی گلوب

ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن سے ہولی وڈ کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکار ڈیوائن جونسن المعروف دی راک کی بیٹی نے اپنی خاندانی روایت کو جاری رکھتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔

18 سالہ سائمن جونسن نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیے اپنی ٹریننگ کا آغاز کردیا اور اس طرح وہ صرف اپنے والد ہی نہیں بلکہ دادا اور پر دادا کے نقشے قدم پر چل پڑیں ہیں۔

وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں اپنے خاندان کی چوتھی نسل کی سپر اسٹار بنیں گی۔

مزید پڑھیں: دی راک کی بہترین جسامت کا راز سامنے آگیا

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سائمن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ 'میری فیملی کا ریسلنگ سے کافی گہرا تعلق ہے اور اس لیے یہ میرے لیے بہت خاص ہے اور میں اس مواقع کے لیے بےحد شکرگزار ہوں، صرف ریسلنگ کرنے کے لیے ہی نہیں بلکہ اس روایت کو جاری رکھنے کے لیے بھی'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سائمن جونسن کی ٹریننگ کا آغاز بھی ہوچکا ہے اور ان کے ہمراہ مستقبل کے کئی اور ریسلنگ اسٹارز بھی فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ریسلنگ کی تربیت حاصل کریں گے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے نائب صدر پال مائیکل لیوسق عرف ٹرپل ایچ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ سائمن کے جنون اور محنت کی وجہ سے اسے ڈبلیو ڈبلیو ای پرفارمنس سینٹر میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے بہترین ایتھلیٹس کے ساتھ ٹریننگ کا موقع ملا۔

اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے سائمن جونسن کے والد دی راک نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ 'خواب صرف خواب دیکھنے والوں کے لیے نہیں ہوتے، مجھے بےحد فخر محسوس ہورہا ہے، سائمن اپنے خواب کو اب پورا کرو'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دی راک نے اپنی پوسٹ میں بیٹی کو حوصلہ دیتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ یہ اس کا اپنا سفر ہوگا اور وہ اسے اپنے حساب سے پورا کرے۔

خیال رہے کہ ڈیوائن جونسن نے 1996 میں ریسلنگ کا آغاز کیا، 1997 میں انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای انٹرکانٹینینٹل چیمپیئن شپ کا اعزاز حاصل کیا۔

2004 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ ان کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد انہوں نے اداکاری میں قسمت آزمائی۔

اس کے بعد وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ ریسلنگ کے ایونٹس میں بھی جلوہ گر ہوتے رہے۔

انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیے 2016 میں آخری ریسلنگ میچ کھیلا.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024