• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

پی ایس ایل: قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں رہائشیوں کو خصوصی کارڈز کے اجرا کا فیصلہ

شائع February 12, 2020 اپ ڈیٹ February 16, 2020
سی سی پی او ذوالفقار حمید کی سربراہی میں پی ایس ایل میچز کے لیے سیکیورٹی پلان پر نظر ثانی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
سی سی پی او ذوالفقار حمید کی سربراہی میں پی ایس ایل میچز کے لیے سیکیورٹی پلان پر نظر ثانی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں رہائش پذیر افراد کی آسان نقل و حرکت کو یقینی بنانے اور انہیں مشکلات سے بچانے کے لیے خصوصی کارڈز جاری کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ پی ایس ایل میچز کے لیے سیکیورٹی پلان پر نظر ثانی کے لیے سی سی پی او ذوالفقار حمید کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید، سی ٹی او ملک لیاقت، ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید، ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک جمیل، ایس پی سیکیورٹی بلال ظفر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2020: شان مسعود ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

حکام نے پریکٹس میچز اور کرکٹرز کی دیگر سرگرمیوں کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات پر بحث کی۔

سی سی پی او نے سی ٹی او کو ہدایت کی کہ پی ایس ایل کے لیے جامع ٹریفک اور پارکنگ کا منصوبہ مرتب دیا جائے اور شہریوں کے لیے کم سے کم رکاوٹیں یقینی بنائی جائیں۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ 'پی ایس ایل کے دوران اسٹیڈیم کے گرد و نواح کے لوگوں کو رہائشی کارڈز جاری کیے جائیں گے'۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں خالی میدانوں سے بچنے کے لیے ’یہ کام ضرور‘ کریں

ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھارہی ہے، لاہور کے رہائشیوں کی شراکت ہر طرح سے قابل ستائش ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے پی سی بی حکام سے تقریب کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس کا مرحلہ قبل از وقت مکمل کرنے کے لیے مہمانوں کی فہرست فراہم کرنے کی درخواست بھی کی۔

اجلاس میں پولیس اور پی سی بی حکام کے درمیان مسلسل رابطے رکھنے پر رضامندی کا اظہار بھی کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024