• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

معروف یوٹیوبر عرفان جونیجو کا ویڈیو کے ذریعے اہم اعلان

شائع February 12, 2020
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

نامور یوٹیوبر عرفان جونیجو اپنے وی لاگز کی وجہ سے مداحوں میں کافی مقبول ہیں تاہم اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ مزید وی لاگز نہیں کریں گے۔

عرفان جونیجو، جنہیں یوٹیوب پر اب تک 8 لاکھ 72 ہزار صارفین سبسکرائب کرچکے ہیں، نے یوٹیوب کو جزوی طور پر خیرباد کہہ دیا۔

انہوں نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو جاری کی جس کے ذریعے انہوں نے اعلان کیا کہ اب وی لاگز بنانا ان کی زندگی کا فوکس نہیں۔

عرفان جونیجو کا کہنا تھا کہ 'میں اب کسی بھی ایونٹ یا ایوارڈ تقریب میں شرکت نہیں کرتا، میں نے ٹوئٹر استعمال کرنا بھی چھوڑ دیا ہے، میں اب کیمرے کا استعمال بھی بہت کم کرتا ہوں، جیسے جیسے میری شہرت میں اضافہ ہورہا ہے ویسے ویسے میں دنیا سے دور ہورہا ہوں اور حیران کن بات یہ ہے کہ مجھے یہ سب اچھا لگ رہا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں نے وی لاگز بنانا اس لیے شروع کیے کیوں کہ مجھے وی لاگز دیکھنا بہت پسند تھے، ان ہی کے ذریعے میں نے اپنی بڑی سے بڑی خواہش کو پورا کیا، لیکن آج کل انٹرنیٹ کے دور میں مشہور ہونا تو آسان ہے لیکن اپنی شناخت حاصل کرنا مشکل ہے'۔

عرفان جونیجو کے مطابق انہوں نے وی لاگز بناکر شہرت تو بہت حاصل کی لیکن اب اس ہی وجہ سے وہ خود اعتمادی اور اضطراب کا شکار ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا تب سے شروع ہوا جب سے یوٹیوب پر ان کے سسکرائبرز کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

یوٹیوبر کے مطابق ان کے دن بدن بدظن ہونے کی وجہ بھی شاید وی لاگنگ ہی ہے۔

عرفان جونیجو کا کہنا تھا کہ 'میں یہ ویڈیو اس لیے بنا رہا ہوں کیوں کہ میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے اب وی لاگز بنانا پسند نہیں، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ میں کوئی ویڈیو یوٹیوب پر نہیں لگاؤں گا، کبھی دل نے چاہا تو وی لاگ بھی بنالوں گا، لیکن وی لاگز بنانا اب میرا فوکس نہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں جو بناؤں گا وہ دل سے بناؤں گا جسے دیکھ کر مجھے خوشی ہوگی'۔

یوٹیوبر نے اپنی اس ویڈیو کا ٹائٹل 'آئی کوئٹ' (میں چھوڑ رہا ہوں) رکھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

kamran fareed Feb 12, 2020 11:46am
Good Luck Brother ... Your Video is very motivational and provide directions for us.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024