• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فیصل قریشی کا نیا ڈراما بااثر وڈیرے کی کہانی

شائع February 12, 2020
ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا — فوٹو: انسٹاگرام
ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا — فوٹو: انسٹاگرام

فیصل قریشی کا شمار پاکستان کے ان نامور اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو اپنے کیریئر میں کئی بہترین کردار نبھاچکے ہیں۔

اس وقت فیصل قریشی اپنے نئے ڈرامے میں ایک منفی کردار نبھارہے ہیں جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ مدیحہ امام بھی موجود ہیں۔

اس ڈرامے کے نام کا تو اب تک اعلان نہیں ہوا تاہم اس ڈرامے کے کئی ٹیزرز یوٹیوب پر جاری کیے جاچکے ہیں۔

جیو ٹیلی ویژن پر جلد نشر ہونے والے اس ڈرامے میں فیصل قریشی نے طاقتور وڈیرے کا کردار نبھایا ہے جبکہ مدیحہ امام ایک آر جے بنی ہیں۔

ٹیزرز میں دکھایا گیا کہ فیصل قریشی مدیحہ امام کے شو پر انٹرویو دینے کے لیے پہنچتے ہیں جہاں وہ انہیں پسند کرلیتے ہیں۔

بعدازاں وہ مدیحہ امام سے زبردستی شادی کرلیتے ہیں جس کے بعد ڈرامے کی اصل کہانی کا آغاز ہوگا۔

اس ڈرامے کے حوالے سے دیے گئے ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے انکشاف کیا کہ ان کا کردار بہت منفرد ہے، نہ تو اسے مکمل طور پر منفی کہا جائے گا اور نہ ہی یہ بالکل مثبت ہوگا۔

خیال رہے کہ اس طرح کی کہانی پر مبنی یہ پہلا ڈراما نہیں، اس سے قبل اے آر وائے ڈجیٹل پر 'میرا سائیں' نامی ڈراما بھی اس ہی قسم کی کہانی پر مبنی تھا۔

جبکہ فیصل قریشی خود اپنے ایک ڈرامے 'وراثت' میں ایسا کردار نبھاچکے ہیں۔

اس حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ ان کا یہ نیا ڈراما 'میرا سائیں' اور 'وراثت' سے کافی الگ ہے۔

اس ڈرامے میں عائشہ گل، فیصل قریشی کی پہلی اہلیہ بنی ہیں، سبینہ فاروق فیصل قریشی کی بیٹی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

ڈرامے میں ہارون شاہد، علی انصاری، سیفی حسن اور فضیلہ قیصر بھی اہم کردار نبھارہے ہیں۔

اس ڈرامے کی کہانی اقبال بانو نے تحریر کی جبکہ اس کی ہدایات شیرزاد دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلا ڈراما نہیں جس میں فیصل قریشی اور مدیحہ امام ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس سے قبل ان دونوں نے 'بابا جانی' نامی ڈرامے میں بھی ایک ساتھ کام کیا تھا۔

فیصل قریشی نے اپنے ڈرامے 'بشر مومن' میں بھی منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کا بہت اچھا ردعمل موصول ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024