• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سام سنگ گلیکسی ایس 20 سیریز کے فونز متعارف

شائع February 12, 2020
گلیکسی ایس 20 کے تینوں فونز — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی ایس 20 کے تینوں فونز — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اپنے فلیگ شپ ایس سیریز کے 3 نئے فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 20، ایس 20 پلس اور ایس 20 الٹرا اسمارٹ فونز متعارف کرائے گئے۔

خیال رہے کہ سام سنگ نے گزشتہ سال کے گلیکسی ایس 10 سیریز کے بعد ایس 11 کی جگہ ان فونز کو ایس 20 کا نام دیا جبکہ فیچرز کے لحاظ سے ان کو پہلے سے بہتر بنایا گیا۔

اور گلیکسی ایس 20 الٹرا سام سنگ کا پہلا فون ہے جس میں 108 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

تینوں فونز میں آئی پی 68 ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنٹ صلاحیت دی گئی ہے یعنی اس فون کو ڈیڑھ میٹر گہرے پانی میں 30 منٹ تک رکھا جاسکتا ہے جبکہ تینوں میں ایچ ڈی آر پلس اور آل ویز آن ڈسپلے کورننگ گوریلا گلاس سکس کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اور ہاں تینوں میں وائرلیس چارجنگ کے ساتھ ریورس وائرلیس چارجنگ سپورٹ موجود ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

گلیکسی ایس 20

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اسٹینڈرڈ گلیکسی ایس 20 میں 6.2 انچ کا کواڈ ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے ۔

اس فون میں فائیو جی سپورٹ (سب 6)، اسنیپ ڈراگون 865 یا ایکسینوس 990، 12 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں فائلز شیئر کرنے کے 2 نئے طریقے بھی دیئے گئے ہیں وائی فائی ڈائریکٹ سے دیگر گلیکسی فونز میں یا ہر ایک کے لیے 24 گھنٹے کا ڈاﺅن لوڈ لنک بناکر ایسا کیا جاسکے گا۔

4000 ایم اے ایچ بیٹری 25 واٹس فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جس کا امتزاج کمپنی نے اپنے ون یوآئی 2 یوزر انٹرفیس سے کیا ہے۔

اس فون مٰں بیک پر 3 کیمرے دیئے گئے ہیں جن میں سے ایک 12 میگا پکسل وائیڈ کیمرا ایف 1.8 آپرچر کے ساتھ، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ ایف 2.2 آپرچر کے ساتھ اور تیسرا 64 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس ایف 2.0 آپریچر کے ساتھ ہے۔

اس فون میں 3 ایکس ہائبرڈ آپٹک اور 30 ایکس سپر ریزولوشن زوم دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 10 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

یہ فون بیک وقت ویڈیوز اور 10 تصاویر بیک وقت کھینچ سکتا ہے، 8 کے ویڈیو ریکارڈنگ اور ایڈیٹنگ کے ساتھ ویڈیو اسٹیبلائزیشن کو بہتر بنایا گیا ہے۔

ایس 20 پلس

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اس فون میں 6.7 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے ریفریش ریٹ 120 ہرٹز کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس فون میں بھی فائیو جی سپورٹ (لو بینڈ اور ملی میٹر ویو) دی گئی ہے اور 12 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی ، 256 جی بی اور 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں، جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں فائلز شیئر کرنے کے 2 نئے طریقے بھی دیئے گئے ہیں وائی فائی ڈائریکٹ سے دیگر گلیکسی فونز میں یا ہر ایک کے لیے 24 گھنٹے کا ڈاﺅن لوڈ لنک بناکر ایسا کیا جاسکے گا۔

اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر اور 4500 ایم اے ایچ بیٹری 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ موجود ہے۔

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ون یوآئی 2 یوزر انٹرفیس سے کیا ہے۔

اس فون کے بیک پر 4 کیمرے موجود ہیں جس میں 12 میگا پکسل وائیڈ کیمرا ایف 1.8 آپرچر کے ساتھ، 64 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ایف 2.0 آپرچر کے ساتھ، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ایف 2.2 آپرچر کے ساتھ اور 0.3 میگا پکسل ٹی او ایف تھری ڈی کیمرا شامل ہیں۔

اس فون میں 3 ایکس ہائبرڈ آپٹک اور 30 ایکس سپر ریزولوشن زوم کے ساتھ ڈیپتھ آف فیلڈ فیچر بھی دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر10 میگا پکسل کیمرا موجود ہے اور یہ بھی 8 کے ویڈیو ریکارڈنگ اور ایڈیٹنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔

گلیکسی ایس 20 الٹرا

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

یہ بنیادی طور پر ان تینوں میں فیچرز کے لحاظ سے سب سے بہترین فون ہے جس میں 6.9 انچ او ایل ای ڈی کواڈ ایچ ڈی پلس ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون میں اسنیپ ڈراگون 865 یا ایکسینوس 990 پراسیسر، 12 سے 16 جی بی ریم اور 128 جی بی، 256 جی بی اور 512 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں، جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

درحقیقت یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں 16 جی بی ریم دی گئی ہے ۔

س فون میں بھی فائیو جی سپورٹ (لو بینڈ اور ملی میٹر ویو) دی گئی ہے اور فائلز شیئر کرنے کے دونوں نئے طریقے بھی اس میں موجود ہیں۔

5000 ایم اے ایچ بیٹری 45 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے اور کمپنی کے مطابق یہ صفر سے سو فیصد تک 74 منٹ تک چارج ہوسکتی ہے۔

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ون یوآئی 2 یوزر انٹرفیس سے کیا ہے۔

اس فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے اور 108 میگا پکسل وائیڈ کیمرا ایف 1.8 آپرچر کے ساتھ دیا گیا ہے، اس کے علاوہ 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ایف 3.6 آپرچر کے ساتھ، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ایف 2.2 آپرچر کے ساتھ اور 0.3 میگا پکسل ٹی او ایف تھری ڈی کیمرا دیا گیا ہے۔

فون میں 8 کے ڈوئل ویڈیو ریکارڈنگ کی جاسکتی ہے۔

فون کے فرنٹ پر 40 میگا پکسل کیمرا موجود ہے اور یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس میں 40 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

قیمت

ایس 20 کی قیمت ایک ہزار ڈالرز (ایک لاکھ 54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، ایس 20 پلس 12 سو ڈالرز (ایک لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور ایس 20 الٹرا کی قیمت 14 سو ڈالرز (2 لاکھ 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

یہ فونز 6 مارچ کو صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024