• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار مزیدار مشروب

شائع February 11, 2020
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

کافی دنیا بھر میں کروڑوں افراد کا پسندیدہ ترین گرم مشروب ہے اور اسے پینا ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی ممکنہ طور پر مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ دعویٰ ہانگ کانگ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔

ہڈیوں کے بھربھرے پن پر تحقیق کے لیے محققین نے 564 بالغ افراد کی خمات حاصل کیں اور ان کو 2 گروپس میں تقسیم کیا، ایک گروپ کافی پینے والوں کا تھا اور دوسرا اس مشروب سے دور رہنے والوں کا، تاکہ ان کی ہڈیوں کی کثافت کا موازنہ کیا جاسکے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ کافی پینے والے افراد کی ہڈیوں میں منرل کثافت نمایاں طور پر زیادہ تھی جو کہ مضبوط ہڈیوں کی ایک علامت بھی ہے۔

محققین نے 3 مخصوص مالیکیولز کی شناخت کی جو کافی پینے والوں اور مضبوط ہڈیوں کے ساتھ جڑے تھے اور ان کی بدولت فریکچر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق کافی پینے کی عادت ہڈیوں کی کثافت بڑھانے سے جڑی ہے۔

خیال رہے کہ اس تحقیق کو چھوٹے پیمانے پر کیا گیا اور ماضی میں کافی کے استعمال سے ہڈیوں پر اثرات کے حوالے سے نتائج متضاد رہے ہیں۔

ماضی میں تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ کیفین کا استعمال جسم سے کیلشیئم کے اخراج کا باعث بنتا ہے جبکہ ہارورڈ ہیلتھ نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ اس خیال کی کبھی تصدیق نہیں ہوئی اور کافی سے کیلشیئم کا اخراج اتنی کم مقدار میں ہوتا ہے کہ اسے ہڈیوں کی کمزوری سے نہیں جوڑا جاسکتا۔

کافی کو صحت کے لیے مفید مشروب قرار دیا جاتا ہے اور مانا جاتا ہے کہ اسے پینے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو، جگر کے امراض، الزائمر اور دیگر امراض کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024