• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سجاد علی کے نئے گانے میں ان کے بیٹے گلوکار کی جوانی کے روپ میں

شائع February 11, 2020
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

معروف گلوکار سجاد علی کا نیا گانا 'بارش' ریلیز کردیا گیا ہے اور اس کی ویڈیو مداحوں کے دلوں کو چھونے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

اس رومانوی گانے میں نہ صرف سجاد علی کے بیٹے کوبی علی کو متعارف کرایا گیا جو اپنے والد کے جوانی کا کردار ادا کررہے ہیں بلکہ اداکارہ ریما بھی اس میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔

ویڈیو میں ان کے بیٹے گلوکار کے جوانی کا کردار ادا کررہے ہیں اور 2 پیار کرنے والوں کی دل توڑ دینے والی کہانی بیان کی گئی ہے جو برستی بارش میں ایک دوسرے سے الگ ہوجاتے ہیں جبکہ ان کا رومان بھی بارش کے دوران ہی پروان چڑھتا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

گانے میں ماضی کی اچھی اور بری یادوں کی خوبصورتی کو پیش کیا گیا ہے جن کی جدائی کے بعد لڑکا برسوں بعد بھی اس لڑکی کو بھول نہیں پاتا۔

اس گانے کو گلوکار نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ اور یوٹیوب پر جاری کیا اور وائرل بھی ہوگیا۔

اس گانے کے بول سجاد علی نے خود تحریر کیے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس گانے کی ویڈیو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ نومبر 2019 میں بھی سجاد علی نے ایک گانا 'راوی' جاری کیا تھا اور اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ یہ گانا ان کے لیے ہے جو گھر سے دور اپنا گھر بنالیتے ہیں، وہ افراد جو اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو یاد کرتے ہیں، اپنے بچپن کو یاد کرتے ہیں، اپنی زبان کی خوبصورتی، اپنی ثقافت اور ہر وہ بات جو ان کی پہچان بناتی ہے، اسے یاد کرتے ہیں۔

سجاد علی نے اپنے کیریئر میں کئی کامیاب گانوں کی گلوکاری کی ہے، ان میں 'تم ناراض'، 'ہر ظلم' اور 'رونے نہ دیا' شامل ہیں۔

ان کے کیریئر کا پہلا البم 1979 میں ریلیز ہوا تھا، جو فوری کامیاب ثابت ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024