• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

سافٹ ڈرنکس کو پینے کے علاوہ ان کاموں کیلئے بھی استعمال کرکے دیکھیں

شائع February 11, 2020
فوٹو: شٹراسٹاک
فوٹو: شٹراسٹاک

عام طور پر تو لوگ کولڈ ڈرنکس یا سوڈا واٹر وغیرہ کو محض ایک مشروب ہی سمجھتے ہیں اور اس کے ٹھنڈے دار ذائقے سے گرمی کو دور کرنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں تاہم آپ کو معلوم ہے کہ یہ صرف پینے کے لیے ہی نہیں بلکہ پھولوں کو بچانے اور گاڑیوں کی بیٹری کی صفائی کے لیے بھی بہترین ہیں؟

نہیں ناں مگر واقعی یہ کولڈ ڈرنکس ایسے حیرت انگیز کمالات دکھا سکتی ہیں جو آپ کے روزمرہ کے مسائل کو حل کردیں۔

زنگ شدہ نٹ بولٹ کو نکالنا

زنگ لگے نٹ بولٹ کو کسی چیز سے نکالنا کوئی آسان کام نہیں اور اگر آپ یہ جدوجہد کررہے ہیں تو رک جائیں، کولڈ ڈرنکس اس طرح کے زنگ شدہ نٹ بولٹ کو ڈھیلا کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں، ایک کپڑے مشروب میں ڈبو کر رکھیں اور پھر اسے نکال کر زنگ لگے نٹ بولٹ پر کچھ منٹ پر ڈال دیں، اس کے بعد وہ آسانی سے کھل جائے گا۔

ٹوائلٹ کی صفائی

کولڈ ڈرنک کا ایک کین بھی غلیظ ترین ٹوائلٹ کی صفائی کے لیے کافی ہے، بس اسے ٹوائلٹ پر انڈیل دیں اور ایک گھنٹے تک انتظار کریں اور اس کے بعد اس جگہ کو رگڑ کر پانی سے صاف کرلیں، ٹوائلٹ کی چمک دمک دیکھ کر آپ واقعی حیران رہ جائیں گے کیونکہ یہ مشروبات اس معاملے میں عام سلوشن سے زیادہ بہتر صفائی فراہم کرتے ہیں۔

گاڑی کی بیٹری کے ٹرمینل کی صفائی

جی ہاں واقعی کولڈ ڈرنکس کی تیزابی خصوصیات گاڑی کی بیٹری پر لگ جانے والے زنگ کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ لگ بھگ تمام کاربونیٹ کولڈ ڈرنکس میں کاربونک ایسڈ شامل ہوتا ہے جو داغ دھبوں کو ہٹانے اور زنگ کو ختم کرنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے، اس مشروب کی تھوڑی سے مقدار بیٹری کے ٹرمینلز پر انڈیلیں اور کچھ دیر بیٹھ کر انتظار کریں، جس کے بعد زنگ شدہ حصوں کو گیلے اسفنج سے صاف کردیں، بیٹری چمکنے لگے گی۔

کٹے ہوئے پھولوں کو دیر تک تازہ رکھنا

کولڈ ڈرنک پیتے ہوئے اس کے بچے ہوئے قطروں کو پھینکنے کی بجائے اس کی چوتھائی کپ کے برابر مقدار گلدان کے پانی میں ڈال دیں، ان مشروبات میں شامل چینی گلدان میں لگے پھولوں کی چمک دمک کو دیر تک برقرار رکھے گی۔ اگر آپ کا گلدان بالکل شفاف یعنی کرسٹل کا ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ اس کا پانی کولڈ ڈرنک ڈالنے کے بعد میں صاف ہی نظر آئے تو سفید کولڈ ڈرنک کو استعمال کریں۔

نکاسی آب کے پائپس کی صفائی

نکاسی آب کے پائپ میں کچرا پھنس جانے سے اس میں پانی کھڑا ہونے لگتا ہے اور اگر اس وقت آپ کو کوئی حل سمجھ نہیں آرہا تو اس کا آسان حل کولڈ ڈرنک کی شکل میں موجود ہے۔ بس دو لیٹر بوتل کو نکاسی آب کے پائپ میں انڈیل دے پھر اس میں پھنس جانے والا کچرا نرم ہوکر خود بخود بہہ کر پانی کا راستہ صاف کردے گا۔

بالوں سے چیونگم نکالنا

ویسے تو ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے خاص طور پر بالغ افراد کو تو اس کا تجربہ نہیں ہوتا مگر بچے خاص طور پر شرارتی بچے اپنے بالوں میں چیونگم پھنسالیتے ہیں یا کوئی اور ان کے بالوں میں ڈال دیتا ہے۔ تو اس صورت میں بال کاٹنے کی بجائے بالوں کے چیونگم والے حصے کو کولڈ ڈرنک سے بھرے کسی برتن میں کچھ منٹ تک ڈبوئے رکھیں اور پھر اسے دھولیں چیونگم غائب ہوجائے گی۔

روسٹ کو رس دار بنائیں

اگر تو آپ چکن روسٹ کو رس بھرا بنانا چاہتے ہیں تو کولا کا ایک کین روسٹ بنانے کی روایتی ترکیب کے ساتھ انڈیل دیں اور پھر اسے معمول کے مطابق پکالیں جب آپ کھائیں گے تو اس کا ذائقہ آپ کو انگلیاں چاٹنے پر بھی مجبور کرسکتا ہے۔

سکوں کی صفائی

گندے سکے اپنی جیب میں رکھنا کس کو پسند ہوگا؟ اگر تو آپ سکے جمع کرنے کے شوقین ہیں یا ویسے ہی ان کو جگمگانا چاہتے ہیں تو کولا کو استعمال کریں۔ کسی چھوٹے برتن میں سکے ڈال کر انہیں کولا مشروب میں ڈبو دیں، کچھ دیر بعد انہیں پانی سے دھو کر یا ویسے ہی کپڑے سے صاف کرلیں وہ بالکل نئے کی طرح چمکنے لگیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024