• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ثانیہ مرزا نے بچے کی پیدائش کے بعد 4 ماہ میں 26 کلو وزن کم کیا

شائع February 10, 2020 اپ ڈیٹ February 11, 2020
ثانیہ مرزا — فوٹو بشکریہ ثانیہ مرزا انسٹاگرام پیج
ثانیہ مرزا — فوٹو بشکریہ ثانیہ مرزا انسٹاگرام پیج

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے کی پیدائش کے بعد جسمانی وزن میں کمی کے سفر کے بارے میں ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بات کی ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں زیادہ وزن اور حال کی تصاویر کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ' 89 کلو بمقابلہ 63، ہم سب کے اپنے طے شدہ مقاصد ہوتے ہیں، جس میں روزمرہ کے مقاصد اور طویل المعیاد مقاصد شامل ہیں، مجھے اس مقصد کے حصول میں 4 ماہ کا وقت لگا، جس کے بعد میں بیٹے کی پیدائش کے بعد ایک بار پھر صحت مند اور فٹ ہوگئی، ایسا لگتا ہے کہ واپس فٹنس کے حصول میں کافی وقت لگا اور ایک بار پھر ٹینس مقابلوں میں واپسی کی قابل ہوگئی، اپنے خوابوں کا تعاقب کریں، چاہے لوگ جو بھی کہیں، اگر میں ایسا کرسکتی ہوں تو کوئی بھی ایسا کرسکتا ہے'۔

ثانیہ مرزا کے بیٹے کی پیدائش اکتوبر 2018 میں ہوئی تھی، جس کے 2 ماہ بعد سے انہوں نے وزن کم کرنے کی کوششیں شروع کردی تھیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے ستمبر 2019 میں ایک پوسٹ میں جسمانی وزن میں کمی کے لیے کوششوں کا ذکر ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انسٹاگرام پر شیئر کردہ ایک ویڈیو میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ 'ہر کوئی مجھ سے یہ سوالات پوچھ رہا ہے کہ میں نے وزن کم کیسے کیا؟ میں بیٹے کی پیدائش کے بعد سے وزن کم کرنے کے اپنے عمل کو ریکارڈ کررہی تھی جو اب میں مداحوں کے ساتھ شیئر کررہی ہوں، میں نے حاملہ ہونے کے دوران 23 کلو وزن بڑھا لیا تھا، اور اب میں 26 کلو وزن کم کرچکی ہوں'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے لکھا کہ 'اگر ہر روز ہم خود کو ایک یا دو گھنٹے دیں اور ورزش کریں تو یقیناً بہت مثبت فرق آئے گا'۔

ثانیہ نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ 'میں ہر روز خواتین کی جانب سے بھیجے جانے والے ایسے پیغامات پڑھتی ہوں جو بتاتی ہیں کہ اولاد کی پیدائش کے بعد ان کے لیے وزن کم کرنا بےحد مشکل ہے، میں ان سے بس یہی کہنا چاہتی ہوں کہ اگر میں کرسکتی ہوں تو آپ بھی کرسکتی ہیں'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا کی شادی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ اپریل 2010 میں ہوئی تھی۔

شادی کے بعد دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن دونوں نے کئی دن بھارت اور پاکستان میں بھی ایک ساتھ گزارے۔

جوڑے کی مستقل رہائش گاہ اگرچہ دبئی میں ہی ہے لیکن اپنے اپنے پروفیشن کی مصروفیات کے باعث شعیب اور ثانیہ زیادہ تر اپنے اپنے ممالک میں رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024