• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

وزن کم کرنے اور صحت مند رہنے کے لیے چند آسان ورزشیں

شائع February 10, 2020 اپ ڈیٹ February 11, 2020
فوٹو: شٹراسٹاک
فوٹو: شٹراسٹاک

اپنی عمر کو طویل کرنے کی خواہش کس انسان کی نہیں ہوتی، جس کے لیے وہ طرح طرح کے جتن بھی کرتا ہے تاہم موجودہ عہد میں طبی سائنس کی ترقی کے باوجود اکثر افراد جلد اس دنیا سے کوچ کرجاتے ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چند جسمانی سرگرمیاں یا ورزشیں آپ کے لمبی عمر کے خواب کو پورا کرسکتی ہیں؟ جی ہاں یہ واقعی سچ ہے جس کی تصدیق سائنس نے بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں: کیا شام میں ورزش کرنا نقصان دہ ہوتا ہے؟

تو کیا آپ بھی اپنی زندگی کا دورانیہ بڑھانا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو یہ چند سادہ ورزشیں اس کے لیے بہت مددگار ثابت ہوں گی۔

سیڑھیاں اترنا چڑھنا

اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے والے افراد اگر لفٹس کا استعمال ترک کرکے سیڑھیوں کو استعمال کریں تو ان میں قبل از وقت موت کا خطرہ 15 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

سیڑھیاں اترنے اور چڑھنے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ایک ہفتے میں صرف 35 منزلیں سیڑھیوں کی چڑھائی بھی عمر میں اضافے کے حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

تیز سائیکل چلانا

سائیکل چلانے کی عادت ناصرف باہر گھومنے کا موقع فراہم کرتی ہے اور ایندھن کا خرچ بچاتی ہے بلکہ یہ جسمانی صحت کے حوالے سے لمبی عمر کی کنجی ثابت ہوتی ہے۔

جو مرد تیز سائیکل چلانے کے عادی ہوتے ہیں ان کی زندگی میں پانچ سال تک کا اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ خواتین میں یہ شرح چار سال کے لگ بھگ ہوتی ہے۔

تیراکی

جو افراد تیراکی کو معمول بنالیتے ہیں ان میں سست طرز زندگی کے عادی لوگوں کے مقابلے میں کم عمری میں موت کا خطرہ پچاس فیصد تک کم ہوتا ہے۔

اسی طرح یہ تفریح سے بھرپور جسمانی سرگرمی جو شخص اپناتا ہے وہ چہل قدمی اور جاگنگ کے عادی افراد کے مقابلے میں بھی موت کے کم خطرے کا شکار ہوتا ہے۔

تیز چہل قدمی

جو لوگ قدرتی طور پر تیز چہل قدمی کے عادی ہوتے ہیں وہ آہستگی سے چلنے والے افراد کے مقابلے میں زیادہ طویل عمر پاتے ہیں۔

چلنے کی رفتار طویل العمری کا عندیہ دیتی ہے اور اس سے مجموعی جسمانی صحت کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

پندرہ منٹ روزانہ ورزش

ورک آﺅٹ یا ورزش کے لیے ضروری نہیں کہ آپ بہت زیادہ وقت لگائیں درحقیقت مختصر دورانیہ بھی جسمانی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

دن بھر میں پندرہ منٹ کی ورزش چاہے جاگنگ ہی کیوں نہ ہو، زندگی کی مدت میں تین سال تک اضافہ کردیتی ہے۔

پوری شدت سے ورزش

تیز چہل قدمی یا سائیکل چلانا ایک اہم نکتہ اجاگر کرتے ہیں اور وہ ہے پورے جذبے سے جسمانی سرگرمی۔

درحقیقت پوری جان سے کی جانب والی سرگرمیاں معتدل انداز میں کی جانے والی ورزش کے مقابلے میں انسانی عمر میں دگنا اضافہ کردیتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024