• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

علی سیٹھی 'ایک شام' میں فریدہ خانم کو خراج تحسین پیش کریں گے

شائع February 10, 2020
'ایک شام' کا آغاز 4 مارچ سے ہوگا — فوٹو: انسٹاگرام
'ایک شام' کا آغاز 4 مارچ سے ہوگا — فوٹو: انسٹاگرام

سلمان صوفی فاؤنڈیشن نے پاکستان کے بہترین فنکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک نیا اقدام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نام 'ایک شام' رکھا گیا ہے۔

'ایک شام' کے ذریعے ماضی کے بہترین فنکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

فاؤنڈیشن کے مطابق 'ہر دو ماہ بعد ایک شام کے ذریعے پاکستان کے لیجنڈری آرٹسٹ الحمرہ آرٹ سینٹر میں پرفارم کریں گے، میوزک، فلم اور ٹی وی سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری فنکاروں کے سامنے نئے فنکار ان کے یادگار گانے پرفارم کرکے انہیں خراج تحسین پیش کریں گے جبکہ ان فنکاروں کے ساتھ سوال و جواب کا ایک سیشن بھی رکھا جائے گا'۔

یہ اقدام موسیقی کی ثقافت کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جس کے ذریعے ان فنکاروں کو سراہا جائے گا جنہوں نے اپنی اپنی فیلڈز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

'ایک شام' میں سب سے پہلے گلوکار علی سیٹھی، گلوکارہ فریدہ خانم کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

اس حوالے سے علی سیٹھی کا ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ بےحد شکرگزار ہیں کہ انہیں فریدہ خانم جیسی فنکارہ کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع ملا، کیوں کہ وہ ہمیشہ ان سے متاثر ہوئے اور انہیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

گلوکار کے مطابق فریدہ خانم برصغیر کا حقیقی خزانہ ہیں۔

واضح رہے کہ 'ایک شام' کا آغاز رواں سال 4 مارچ سے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024