• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، کینیڈا کو شکست

شائع February 9, 2020 اپ ڈیٹ February 12, 2020
پاکستان نے کبڈی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں فتح حاصل کی— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
پاکستان نے کبڈی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں فتح حاصل کی— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان نے کبڈی ورلڈ کپ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے کینیڈا کو پہلے میچ میں باآسانی شکست دے کر قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے۔

پنجاب اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کبڈی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تھے جبکہ صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی بھی موقع پر موجود تھے۔

کبڈی ورلڈ کپ میں بھارت سمیت 10 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے افتتاحی تقریب میں تمام ٹیموں سے قواعد و ضوابط کی پابندی کا حلف لیا۔

اس موقع پر فضا میں غبارے چھوڑے گئے جبکہ علاقائی موسیقی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان نے حریف کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

پاکستان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 24-64 کے اسکور سے فتح حاصل کی۔

9 سے 16فروری تک منعقد ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت بھارت، جرمنی، کینیڈا، ایران، آزربائجان، کینیا، انگلینڈ، آسٹریلیا اور سیرالیونے کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024