• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پی ایس ایل 2020: شان مسعود ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

شائع February 9, 2020 اپ ڈیٹ February 11, 2020
شان مسعود نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میں سنچری بنائی—فوٹو:اے ایف پی
شان مسعود نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میں سنچری بنائی—فوٹو:اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود کو پانچویں سیزن کے لیے کپتان مقرر کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں جاری بیان میں ملتان سلطانز کا کہنا تھا کہ ‘جدید کرکٹ ایک ایسے کپتان کا تقاضا کرتی ہے جو جسمانی اور ذہنی دونوں اعتبار سے سرفہرست ہو ، ہمارے کپتان کا جسمانی اور ذہانت کے اعتبار سے کوئی ثانی نہیں، وہ اعلیٰ درجے کے ایتھلیٹ ہیں’۔

ملتان سلطانز نے کہا کہ ‘شان مسعود ہمارے شان دار کپتان ہیں’۔

یاد رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم کو پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ 2018 کے سیزن میں شامل کیا گیا تھا اور بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے خرید لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 5 کیلئے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب

ابتدائی سیزن میں پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا لیکن گزشتہ دونوں سیزن میں ٹیم فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہی۔

ملتان سلطانز کے ابتدائی کوچ آسٹریلیا کے ٹام موڈی اور پاکستان عظیم باؤلر وسیم اکرم تھے جنہوں نے 2019 کے سیزن میں دوسری ٹیم جوائن کرلی جبکہ جنوبی افریقہ کے سابق باؤلر جوہان بوتھا کو ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا۔

پی ایس ایل کے رواں سیزن کے لیے ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے سابق ہیڈ کوچ اینڈی فلاور کی خدمات حاصل کرلی ہیں اور ان کے ساتھ نئے کپتان شان مسعود کا اعلان کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ شان مسعود نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی تھی اور اس کے بعد پی ایس ایل کی ٹیم نے انہیں کپتان بنانے کا اعلان کردیا۔

ملتان سلطانز کے مطابق متبادل کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں وائن میڈسن کو حاصل کیا گیا ہے۔

سلور کٹیگری میں شامل ویسٹ انڈیز کے فابیئن ایلن بھی اسی وجہ سے ٹورنامنٹ کے وسط میں ملتان سلطانز کے ساتھ کھیلیں گے، اُس وقت تک ان کی جگہ سلور کٹیگری کے وائن مڈسن ملتان سلطانز کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوگا اور یہ 22 مارچ تک جاری رہے گا جبکہ اس کے تمام 34 میچز پاکستان کے 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024