• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’ویڈیو وائرل کرنے والوں سے جان کو خطرہ تھا‘

شائع February 9, 2020
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کی گزشتہ سال سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد انہوں نے شوبز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا تھا جس کے بعد انہوں نے اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اپنی ذاتی تصاویر اور ویڈیوز لیک ہونے کے بعد اداکارہ نے جہاں شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، وہیں انہوں نے کچھ انٹرویوز میں یہ بھی کہا تھا کہ ان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر بات کیے جانے کی وجہ سے ان کی ویڈیوز لیک کی گئیں۔

رابی پیرزادہ ویڈیوز لیک ہونے سے قبل چند ماہ سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق سوشل میڈیا پر متحرک تھیں اور بھارت کی جانب سے وادی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے پر انڈیا پر سخت تنقید کرتی آ رہی تھیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

نازیبا ویڈیوز اور تصاویر لیک ہونے کے بعد انہوں نے ایف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ سے رجوع بھی کیا تھا۔

اور اب اداکارہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایف آئی اے والوں نے ان کی ویڈیوز لیک کرنے والوں کا سراغ لگا لیا تھا تاہم جان کو خطرہ ہونے کے باعث انہوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔

وائس آف امریکا کو دیے ایک انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے انکشاف کیا کہ ایف آئی اے والوں نے نازیبا ویڈیو لیک کرنے والوں کا پتا لگالیا تھا تاہم انہیں بتایا گیا کہ ان کے خلاف کارروائی کرنے سے ان کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: شوبز چھوڑنے کے بعد رابی پیرزادہ کیا کرنے جا رہی ہیں؟

رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے وہی بہتر فیصلہ کرے گا‘۔

شوبز کو خیرباد کہنے کے حوالے سے رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ’شوبز میرے لیے ختم ہوچکا ہے، جو آفرز میں نے ان چار مہینوں میں ٹھکرائیں ہیں اس کے بعد تو لوگ مجھے ویسے ہی پاگل سمجھنے لگے ہیں‘۔

ان کے مطابق ’میں صرف اللہ کے نام کے لیے اس کی حمد کے لیے ٹی وی پر آؤں گی‘۔

اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے عمرہ کی ادائیگی کے بعد احساس ہوا کہ پہلے میں اپنی زندگی ضائع کررہی تھی، میں خود کو ضائع نہیں کرنا چاہتی‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرا جسم میری مرضی‘ رابی پیرزادہ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگ ہیں جنہیں تکلیف ہے کہ وہ میڈیا پر اللہ اللہ کرتی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا
رابی پیرزادہ نے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا

اپنی ویڈیوز لیک ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’اس وقت میرا کیریئر عروج پر تھا میں بہت پیسے کما رہی تھی اور میری ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد تو میری شہرت میں اور بھی زیادہ اضافہ ہوا اور مجھے ان لوگوں کی جانب سے بھی کام کی آفرز ملی جن کے ساتھ کام کرنے کا میں خواب دیکھتی تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’آج تک رابی پیرزادہ سے قبل جب لوگوں کا ایسا ڈیٹا لیک ہوتا تھا تو وہ راتوں رات اسٹار بن جاتے، میں بھی بن جاتی لیکن لوگ چند دن میں ہی بھول جاتے ہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024