• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

تھائی لینڈ: فوجی اہلکار کی آپے سے باہر ہوکر فائرنگ، 20 افراد ہلاک

شائع February 8, 2020
بیرکس میں فائرنگ کے بعد جَکراپانتھ تھوما آرمی کی گاڑی چوری کرکے ٹاؤن سینٹر کی طرف بھاگ نکلا، پولیس — فوٹو: اے ایف پی
بیرکس میں فائرنگ کے بعد جَکراپانتھ تھوما آرمی کی گاڑی چوری کرکے ٹاؤن سینٹر کی طرف بھاگ نکلا، پولیس — فوٹو: اے ایف پی

تھائی لینڈ میں ایک فوجی اہلکار نے آپے سے باہر ہو کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان کونگ چیپ تانتراوانِت نے تھائی لینڈ کے شمال مشرقی شہر ناکھون راچاسیما میں فوجی اہلکار کی فائرنگ سے 20 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔

ترجمان نے فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد سے متعلق نہیں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ شاپنگ مال میں مسلح شخص نے کسی کو یرغمال بھی بنا رکھا تھا یا نہیں، جبکہ وہ اب تک فرار ہے۔

مقامی امارِن چینل کی براہ راست تصاویر میں فائرنگ کے بعد لوگوں کو شاپنگ مال سے باہر آتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ:دہشت گردوں کی فائرنگ سے 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

لوگ ٹولیوں کی شکل میں مال سے باہر آئے، چند کے ہاتھوں میں بچے بھی تھے جبکہ بزرگوں کو سہارا دیتے ہوئے مال سے باہر آئے۔

خبر ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق فائرنگ کا آغاز سہ پہر کو تھائی آرمی کی بیرکس سے ہوا جہاں سارجنٹ میجر جَکراپانتھ تھوما کی فائرنگ سے ایک فوجی سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے۔

پولیس کے لیفٹیننٹ کرنل مونگکول کُپتاسِری نے کہا کہ بیرکس میں فائرنگ کے بعد جَکراپانتھ تھوما آرمی کی گاڑی چوری کرکے ٹاؤن سینٹر کی طرف بھاگ نکلا۔

ٹاؤن سینٹر میں آپے سے باہر ہونے والے فوجی اہلکار نے مشین گن سمیت آرمی سے چُرائے گئے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

مزید پڑھیں: تھائی لینڈ میں کشیدگی کے دوران فائرنگ سے دو راہب ہلاک

مال میں گھسنے کے بعد اس نے عوام اور میڈیا کو خبردار کیا کہ وہ ایسی کوئی معلومات شیئر نہ کریں جس سے مال میں موجود لوگوں کی زندگی خطرے میں آجائے۔

فوجی اہلکار نے فیس بک پیج پر اپنی تصاویر بھی شیئر کیں اور کئی پوسٹس لکھیں جس میں سے اس نے ایک میں لکھا کہ 'کیا مجھے سرینڈر کر دینا چاہیے؟' جبکہ دوسری پوسٹ میں اس نے لکھا کہ 'کوئی بھی موت سے نہیں بچ سکتا۔'

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024