• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میرا کی تنقید پر ماہرہ خان کا شکوہ

شائع February 8, 2020
دونوں اداکاراؤں نے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی — فوٹو: انسٹاگرام
دونوں اداکاراؤں نے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ میرا ویسے تو کئی مرتبہ اپنے کسی نہ کسی بیان کے ذریعے اداکارہ ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بناچکی ہیں البتہ ماہرہ خان نے اس حوالے سے نہ تو کبھی کوئی شکوہ کیا اور نہ ہی میرا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ماہرہ خان تو کئی بار سوشل میڈیا کے ذریعے میرا کی تعریف بھی کرچکی ہیں لیکن اب پہلی بار ماہرہ خان نے خود میرا سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

یہ دونوں اداکارائیں گزشتہ رات دبئی میں منعقد شو پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز (پیسا) میں شریک ہوئیں جہاں ان دونوں کی اداکار شہریار منور نے ایک ویڈیو بنائی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں شہریار منور نے ماہرہ سے سوال کیا کہ وہ میرا سے کیا کہنا چاہتی ہیں؟ جس پر ماہرہ خان نے میرا سے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب وہ واقعی ان سے خفا ہیں۔

اس پر میرا نے ماہرہ سے سوال کیا کہ وہ ان سے کس بات پر ناراض ہیں؟

ماہرہ خان کا سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ 'یاد ہے میں اور میرا جی دوست بن گئے تھے، پھر حال ہی میں مجھے کسی نے بتایا کہ آپ نے پھر میرے خلاف کوئی بیان دیا ہے؟'

اس پر میرا نے قسم کھاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ماہرہ خان کے خلاف کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: 'ماہرہ خان اور میری عمر میں زیادہ فرق نہیں'

خیال رہے کہ حال ہی میں برطانوی خبررساں اداے انڈیپینڈنٹ کی اردو سروس نے میرا کا ایک انٹرویو شائع کیا تھا جس کے مطابق انہوں نے ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ 'میں ماہرہ خان سے زیادہ باصلاحیت ہوں، میں نے اپنے ٹیلنٹ کی بنا پر یہ جگہ حاصل کی جبکہ ماہرہ خان کو یہ مقام صرف اور صرف بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی وجہ سے ملا'۔

رپورٹ کے مطابق میرا نے یہ بھی کہا تھا کہ ماہرہ خان 27 سال کی عمر میں انڈسٹری کا حصہ بنی اور ان کی اور ماہرہ کی عمر میں زیادہ فرق نہیں۔

تاہم یہ پہلا موقع نہیں جب میرا نے ماہرہ خان کے حوالے سے کوئی بیان دیا ہو۔

اس سے قبل میرا نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ماہرہ خان نے بولی وڈ میں کام کرکے ان کی نقل کی جبکہ مداحوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ماہرہ خان کی اداکاری دیکھ کر اپنا وقت ضائع نہیں کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024