• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

معروف اداکارہ نگہت بٹ انتقال کرگئیں

شائع February 8, 2020
نگہت بٹ کی نماز جنازہ لاہور ماڈل ٹاؤن میں ادا کردی گئی — فوٹو: اسکرین شاٹ
نگہت بٹ کی نماز جنازہ لاہور ماڈل ٹاؤن میں ادا کردی گئی — فوٹو: اسکرین شاٹ

لاہور: پاکستان کی معروف ٹی وی، فلم اور اسٹیج اداکارہ نگہت بٹ طویل علالت کے بعد 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

وہ تقریباً 3 دہائیوں تک شوبز کا حصہ رہیں، ان کے شوہر اداکار عابد بٹ کا انتقال چار سال قبل ہوا تھا۔

معروف اداکارہ کا انتقال لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں ہوا جہاں وہ زیر علاج تھیں۔

واضح رہے کہ نگہت بٹ اپنے آخری ایام میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھیں، وہ بلڈ پریشر اور شوگر جیسی بیماریوں میں مبتلا تھیں اور اس وجہ سے ان کی ذہنی صحت بھی بہت زیادہ متاثر ہورہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نیزہ بازی اور گھڑ سواری کے چیمپئن ملک عطا محمد انتقال کرگئے

گزشتہ سال شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے حکومت پنجاب سے اداکارہ کی مالی مدد کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔

یاد رہے کہ نگہت بٹ کے سوگواران میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔

نگہت بٹ اپنے دور کی معروف اداکارہ سمجھی جاتی تھیں، انہوں نے 'خواہش'، 'پیاس'، 'لنڈا بازار' اور 'وارث' جیسے ڈراموں میں کام کیا۔

1960 کے دور میں اداکارہ نے اسٹیج کے لیے بھی کام کیا۔

متوفی اداکارہ کے ساتھی اداکار مسعود اختر نے ڈان کو دیے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے دور کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ '1966 میں ہم نے ایک ساتھ کئی بڑی شخصیات کے ہمراہ اسٹیج ڈراموں میں کام کیا جن میں کمال احمد رضوی، ڈاکٹر انور سجاد اور رشید عمر تھانوی شامل ہیں'۔

اداکار قوی خان نے بھی نگہت بٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور انہیں بہترین اداکارہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: ’عینک والا جن‘ کی بل بتوڑی انتقال کر گئیں

اداکارہ کے بیٹے نومی کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔

علاوہ ازیں نگہت بٹ کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن بلاک ای میں ادا کی گئی، جس کے بعد ان کی مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔


یہ خبر 8 فروری 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024