• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نبیل ظفر کا پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز میں شرکت سے انکار

شائع February 7, 2020
نبیل ظفر نے سوشل میڈیا پر شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی — فوٹو: انسٹاگرام
نبیل ظفر نے سوشل میڈیا پر شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان انٹرنینشل اسکرین ایوارڈز (پیسا) کی تقریب آج رات دبئی میں منعقد ہونے جارہی ہے جس میں پاکستان کی کئی نامور شخصیات شرکت کریں گی۔

لیکن ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی ایک نیا تنازع سامنے آگیا۔

جہاں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات اس ایونٹ میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہوچکی ہیں اور وہاں سے تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کررہی ہیں وہیں کچھ اسٹارز ایسے ہیں جو اس ایونٹ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

'بلبلے' کے مرکزی اداکار نبیل ظفر ان میں سے ایک ہیں جو پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی تقریب کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نبیل ظفر کو اس ایونٹ میں ایک ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیا گیا تاہم انہوں نے اپنے بیان میں اس تقریب کا حصہ نہ بننے کی وجہ بھی بتادی۔

انہوں نے لکھا کہ 'گزشتہ کچھ دنوں سے آپ لوگوں نے دیکھا ہوگا کہ پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز میں مجھے اپنے ڈرامے بلبلے کے لیے نامزد کیا گیا، یہ وہ پہچان ہے جو مداحوں نے بلبلے میں میرا کام پسند کرکے مجھے دی'۔

'مجھ سے منتظمین نے اپنی پی آر کمپنی باڈی بیٹ کے ذریعے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ میں اس ایونٹ میں شرکت کروں، میری طرح میرے اور کئی ساتھیوں سے بھی یہی درخواست کی گئی اور اپنے ڈاکیومنٹس جمع کروانے کو کہا، لیکن اچانک منتظمین نے رابطہ روک دیا اور ہم سب کو پریشان کردیا اور اب سب یہی سوال کررہے ہیں کہ کیا میں دبئی میں ہونے والے ایوارڈز کا حصہ بنوں گا'۔

مزید پڑھیں: پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی نامزدگیاں سامنے آگئیں

'انہوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا کیوں کہ ہمارے نام شو کی تشہیر کے لیے استعمال کیے گئے اور اب منتظمین کی جانب سے ایسا کرنا مایوس کن ہے، ان کے اس رویے سے میری اور میرے ساتھیوں کی بےعزتی ہوئی، یہ ان مداحوں کے لیے بھی مایوس کن ہے جنہوں نے ٹکٹ خریدے'۔

'وہ تمام مداح جو یہ امید کررہے تھے کہ ہم اس ایوارڈ شو میں ان سے ملاقات کریں گے، تو میں سب کو آگاہ کردوں کہ میں اس شو کا حصہ نہیں بننے جارہا'۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب اس شو کے حوالے سے کوئی تنازع سامنے آیا ہو، اس سے قبل شو کے منتظمین نے اعلان کیا تھا کہ اداکارہ ماہرہ خان بھی 7 فروری کو ہونے والے ایوارڈز میں اسٹیج پر پرفارم کرتی نظر آئیں گی۔

جس کے بعد ماہرہ خان نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے واضح کیا تھا کہ وہ صرف پیسا میں شریک ہونے جارہی ہیں، جبکہ ان کا پرفارم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

دوسری جانب ایوارڈ شو کی پی آر کمپنی باڈی بیٹ کے ممبر معز کاظمی نے ڈان امیجز کو بتایا کہ 'جب آپ 200 لوگوں کو کسی جگہ بھیج رہے ہوں تو یقیناً یہ کام آسان نہیں، یہ نیا شو اور نیا پروجیکٹ ہے، مجھے امید ہے کہ وقت کے ساتھ پیسا اور بہتر ہوگا'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024