• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انڈر 19 ورلڈ کپ: دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا

شائع February 7, 2020
محمود الحسن کی اننگز کا شاندار سنچری اسکور کرکے خاتمہ ہوا — فوٹو: آئی سی سی
محمود الحسن کی اننگز کا شاندار سنچری اسکور کرکے خاتمہ ہوا — فوٹو: آئی سی سی

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

جنوبی افریقہ کے شہر پوشفسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے درست ثابت ہوا اور نیوزی لینڈ کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بلے باز بیکہم وہیلر گرینال تھے جو 75 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ نکولَس لِڈسٹون 44 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز تھے۔

ان کے علاوہ نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی زیادہ دیر تک بنگلہ دیشی باؤلرز کا سامنا نہ کر سکا اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز ہی بنا سکی۔

بنگلہ دیش کے سریف الاسلام نے 3، شمیم حسین اور حسن مراد نے 2، 2 جبکہ رقیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کو بھی 32 کے مجموعے پر 2 وکٹوں سے محروم ہونا پڑا جس کے بعد محمود الحسن جوئے اور توحید ہریدوئے نے ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور کو 100 رنز پر پہنچایا۔

مزید پڑھیں: انڈر19 ورلڈ کپ سیمی فائنل، پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 10وکٹوں سےشکست

اس موقع پر توحید ہریدوئے کی 40 رنز کی اننگز کا خاتمہ ہوا اور وہ اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد محمود الحسن کا ساتھ دینے شہادت حسین کریز پر آئے اور دونوں نے 101 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچادیا۔

محمود الحسن کی اننگز کا شاندار سنچری اسکور کرکے خاتمہ ہوا اور وہ 201 کے مجموعی اسکور پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کو اس موقع پر صرف 11 رنز ہی چاہیے جسے شہادت حسین اور کپتان اکبر علی نے 45ویں اوور میں پورا کرلیا اور بالترتیب 40 اور 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

شاندار بلے بازی پر محمود الحسن جوئے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ایونٹ کے 9 فروری کو کھیلے جانے والے فائنل میں بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت سے ہوگا جس نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024