• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بھارت: امریکی سفارتخانے کے احاطے میں 5 سالہ بچی کا ریپ

شائع February 6, 2020
نئی دہلی میں طویل رقبے پر پھیلا ہوا سفارتی کمپاؤنڈ دارالحکومت کے محفوظ ترین علاقوں میں سے ایک ہے — فائل فوٹو / رائٹرز
نئی دہلی میں طویل رقبے پر پھیلا ہوا سفارتی کمپاؤنڈ دارالحکومت کے محفوظ ترین علاقوں میں سے ایک ہے — فائل فوٹو / رائٹرز

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے میں 5 سالہ بچی سے 'زیادتی' کے الزام میں 25 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو متاثرہ بچی کی فیملی کی جانب سے جنسی زیادتی کی شکایت درج کرانے کے بعد ہائی سیکیورٹی مشن سے گرفتار کیا گیا۔

اہلخانہ کا شکایت میں کہنا تھا کہ سفارتخانے کے مقامی ہاؤس کیپنگ اسٹاف کے رہائشی کوارٹرز میں مبینہ طور پر بچی سے زیادتی کی گئی۔

کیس کے تفتیشی افسر یوگیش کمار نے بتایا کہ 'ملزم کو جنسی حملے کی شکایت کے فوری بعد ہی گرفتار کر لیا گیا۔'

یہ بھی پڑھیں: بھارت: ہر 15 منٹ میں ایک خاتون کا ریپ

انہوں نے کہا کہ طبی معائنے کی ابتدائی رپورٹس میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف بچوں سے زیادتی کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کی سزا موت ہے۔

نئی دہلی میں طویل رقبے پر پھیلا ہوا سفارتی کمپاؤنڈ دارالحکومت کے محفوظ ترین علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں کے سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران بھارت میں زیادتی کے واقعات تواتر سے پیش آرہے ہیں، جس کے خلاف حکومت کے تمام اقدامات ناکافی ثابت ہو رہے ہیں۔

بھارت کو 2012 میں بس میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی اور قتل کے واقعے کے بعد سے خواتین پر تشدد کے حوالے سے عالمی سطح پر بھی تنقید کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت: ریپ کا شکار لڑکی کو عدالت جاتے ہوئے جلادیا گیا

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 2018 میں ریپ کے لگ بھگ 34 ہزار واقعات رپورٹ ہوئے، سماجی کارکنوں کے مطابق یہ اعداد و شمار اصل تعداد سے بہت کم ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادتی کے اکثر واقعات میں ملزم کوئی رشتہ دار ہی ہوتا ہے جس کے باعث متاثرہ بچوں کے اہلخانہ عزت و وقار کھونے کے ڈر سے واقعہ سامنے لانے سے کتراتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024