• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

سلمان خان کا پاکستانی منتظم کے شو میں جانے سے انکار

شائع February 6, 2020
ماضی میں سلمان خان اسی پاکستانی منتظم کے ساتھ شوز کر چکے ہیں — فائل فوٹو: فیس بک
ماضی میں سلمان خان اسی پاکستانی منتظم کے ساتھ شوز کر چکے ہیں — فائل فوٹو: فیس بک

گزشتہ چند ہفتوں سے بھارتی حکومت کی جانب سے بنائے گئے متنازع شہریت قانون پر خاموشی اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بننے والے سلمان خان کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ انہوں نے پاکستانی منتظم کے ایک شو میں جانے سے انکار کردیا۔

سلمان خان کو امریکی شہر ہیوسٹن میں ایک شو میں پرفارمنس کرنے کی دعوت دی گئی تھی جس میں ان کے علاوہ دیگر بھارتی و پاکستانی فنکار بھی پرفارمنس کریں گے۔

ابتدائی طور پر سلمان خان نے پاکستانی منتظم ریحان صدیقی کی جانب سے ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن میں ترتیب دیے گئے شو میں پرفارمنس کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب انہوں نے شو میں جانے سے انکار کردیا۔

ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سلمان خان نے ہیوسٹن میں پاکستانی شہری ریحان صدیقی کے شو میں جانے سے انکار کردیا تاہم خود اداکار نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔

رپورٹ میں دیگر بھارتی اداروں کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب سلمان خان رواں ماہ میں ہونے والے پاکستانی منتظم کے شو میں شرکت نہیں کریں گے۔

سلمان خان سے قبل کمار سانو، ایلکا یاگنک اور اڈت نارائن نے بھی پاکستانی منتظم کا شو منسوخ کیاتھا—فوٹو: تائمز آف انڈیا
سلمان خان سے قبل کمار سانو، ایلکا یاگنک اور اڈت نارائن نے بھی پاکستانی منتظم کا شو منسوخ کیاتھا—فوٹو: تائمز آف انڈیا

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی بھارتی فنکار نے پاکستانی منتظم کے شو میں جانے سے انکار کیا ہو، ان سے قبل بھارتی گلوکار کمار سانو، ایلکا یاگنک، اڈت نارائن، دلجیت دسانج اور دیگر فنکار اور گلوکار بھی امریکا میں پاکستانی منتظم کے شو میں جانے سے انکار کردیا تھا۔

امریکا میں موجود پاکستانی منتظمین پاکستانی و بھارتی فنکاروں کے مشترکہ شو اور کنسرٹ کرواتے رہتے ہیں جن میں دونوں ممالک کے فنکار مشترکہ طور پر پرفارمنس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

تاہم گزشتہ کچھ ماہ سے ہندو انتہاپسندوں اور حکومتی دباؤ کی وجہ سے بھارتی فنکار پاکستانی منتظمین کے شو میں شرکت سے انکار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تنقید کے بعد بھارتی گلوکار کا پاکستانی شہری کےشو میں آنے سے انکار

دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان سمیت کئی بڑے بولی وڈ ستارے ماضی میں اسی منتظم ریحان صدیقی کے شوز میں پرفارم کر چکے ہیں۔

ریحان صدیقی کو جنوبی ایشیا اور پاک و ہند کے مشترکہ شوز اور ایونٹ منعقد کرنے والے سب سے بڑے منتظم کا درجہ بھی حاصل ہے جو اب تک بھارت اور پاکستان کے لیجنڈ فنکاروں سمیت ابھرتے فنکاروں کے ساتھ 400 تک شوز اور ایونٹ منعقد کر چکے ہیں۔

دلجیت دسانج بھی پاکستانی منتظم کا شو منسوخ کر چکے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
دلجیت دسانج بھی پاکستانی منتظم کا شو منسوخ کر چکے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (2) بند ہیں

HonorBright Feb 06, 2020 09:23pm
Since he has not given any reason for canceling the show let's give Sallu bhai the benefit of the doubt
Hamid Feb 07, 2020 04:30pm
Hum Pakistani hi pagal hain jo inki filmain dekhte hain.

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024