• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاک فوج کے پائلٹس کیلئے 'فرنچ نیشنل ڈیفنس برونز میڈلز' کا اعزاز

شائع February 5, 2020 اپ ڈیٹ February 6, 2020
پاک فوج کے پائلٹس کو فرانس نیشنل ڈیفنس برونز میڈلز سے نوازا گیا — فوٹو: آئی ایس پی آر
پاک فوج کے پائلٹس کو فرانس نیشنل ڈیفنس برونز میڈلز سے نوازا گیا — فوٹو: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے پائلٹس کو فرانسیسی کوہ پیما کو ریسکیو کرنے پر فرنچ نیشنل ڈیفنس برونز میڈلز سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی میوزیم میں پاک فوج کے پائلٹس کو میڈلز دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بحر ہند میں فرنچ جوائنٹ فورس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ڈیڈیئر مالٹیرے نے پاک فوج کے پائلٹس کو میڈلز دیے۔

پاک فوج کے پائلٹس کو فرانس نیشنل ڈیفنس برونز میڈلز سے نوازا گیا۔

ان پائلٹس نے 2018 میں فرانسیسی کوہ پیما الیزبتھ ریول کو 'قاتل پہاڑ' نانگا پربت میں ریسکیو کیا تھا۔

تقریب میں چیف آف جنرل اسٹاف ساحر شمشاد مرزا سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: نانگا پربت، کوہ پیماؤں کا مقتل بھی، جنوں بھی

واضح رہے کہ جنوری 2018 میں7 ہزار 200 میٹر کی بلندی پر پولش کوہ پیما ’ٹام میکسوچ‘ اور فرانسیسی خاتون کوہ پیما 'الزبتھ ریول‘ ایک دوسرے سے بچھڑ کر وہاں پھنس گئے تھے۔

پولش اور فرانسیسی سفارت خانوں کی درخواست پر پاک فوج نے دونوں کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کیے تھے۔

ریسکیو ٹیم نے رات کے اندھیرے میں صرف ساڑھے 8 گھنٹوں میں 1426 میٹر کی بلندی سر کرکے الزبتھ ریول کو ریسکیو کرنے میں کامیاب ہوئے، جبکہ دوسرے کوہ پیما ٹام میکسوچ کو تمام تر کوششوں کے باوجود نہیں بچا پائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024