• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

سجل علی 'الف' میں احسن خان کے کام کی مداح

شائع February 4, 2020
الف کی ہدایات حسیب حسن دے رہے ہیں — فوٹو: ٹوئٹر
الف کی ہدایات حسیب حسن دے رہے ہیں — فوٹو: ٹوئٹر

ویسے تو پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی تاریخ میں ایسے کئی ڈرامے سامنے آئے جو مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہے اور اس میں 'الف' بھی ایسا ہی ایک ڈراما ثابت ہورہا ہے جس کی کہانی اور اداکاروں کی اداکاری دونوں ہی پسند کی جارہی ہے۔

اس ڈرامے کی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی، سجل علی، احسن خان، کبریٰ خان، پہلاج حسن، عثمان خالد بٹ، سلیم معراج اور سرمد صہبائی شامل ہیں۔

'الف' میں حمزہ علی عباسی نے 'قلب مومن' نامی مغرور اور بے باک فلم ساز کا کردار نبھایا جبکہ سجل علی 'مومنہ سلطانہ' نامی ایک ایسی لڑکی کے روپ میں نظر آئیں جو اداکارہ بننے کی خواہشمند ہیں۔

احسن خان نے ڈرامے میں طحٰہ عبدلاعلیٰ نامی خطاط کا کردار ادا کیا جبکہ کبریٰ خان ان کی اہلیہ 'حسن جہاں' نامی ڈانسر بنیں۔

مزید پڑھیں: 'حسن جہاں' کے کردار کو نبھایا نہیں جیا ہے، کبریٰ خان

یکم فروری کو ہفتے کے روز سامنے آئی اس ڈرامے کی 18ویں قسط میں مداحوں نے کبریٰ خان اور احسن خان دونوں کی اداکاری کو خوب سراہا اور اب اس ڈرامے کی مرکزی اداکارہ سجل علی بھی احسن خان کو سراہنے پر مجبور ہوگئیں۔

سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری کے ذریعے 18ویں قسط کے ایک منظر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اس پر انہوں نے احسن خان کے کام کو سراہتے ہوئے لکھا کہ 'احسن خان آپ نے اس سین میں فن کو زندہ کردیا'۔

یہ بھی پڑھیں: 'قلب مومن کی کہانی بہت حد تک میرے ذاتی سفر کی عکاس ہے'

بعدازاں احسن خان نے سجل علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ سجل آپ بہت مہربان ہیں۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

'الف' کی کہانی عمیرہ احمد نے تحریر کی جبکہ حسیب حسن اس ڈرامے کی ہدایات دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں احسن خان نے 'الف' میں ادا کیے اپنے کردار کے حوالے سے کہا تھا کہ میرا کردار رومی سے متاثر ہے، وہ مصنف تو نہیں ہوگا لیکن اپنے خیالوں میں کھویا رہے گا۔

اداکار نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اب تک ایسا ڈراما نشر نہیں کیا گیا اور انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ یہ مداحوں کو بے حد پسند آئے گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024