• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

جسٹن بیبر نے میرا جذباتی استحصال کیا، سلینا گومز

شائع February 4, 2020
سلینا اور جسٹن بیبر کے درمیان 6 سال سے زائد وقت تک تعلقات رہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
سلینا اور جسٹن بیبر کے درمیان 6 سال سے زائد وقت تک تعلقات رہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی پاپ گلوکارہ و اداکارہ 27 سالہ سلینا گومز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سابق بوائے فرینڈ کینیڈین نژاد پاپ گلوکار 25 سالہ جسٹن بیبر نے ان کا جذباتی استحصال کیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ سلینا گومز نے جسٹن بیبر کے حوالے سے اس طرح کا انکشاف کیا تاہم اس سے قبل وہ ان کے ساتھ تعلقات کے درمیان تلخیوں پر بات کرتی رہی ہیں۔

جسٹن بیبر اور سلینا گومز کے درمیان 2012 میں پہلی بار تعلقات استوار ہوئے تھے تب دونوں میوزک انڈسٹری میں نئے تھے اور دونوں کی عمریں 18 سال سے کم تھیں۔

سلینا گومز اور جسٹن بیبر کے درمیان 2017 تک تعلقات قائم رہے جس کے بعد دونوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر علیحدگی ہوگئی۔

تاہم دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا جاتا تھا اور خیال کیا جاتا تھا کہ دونوں شادی بھی کریں گے تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔

پہلا موقع ہے کہ گلوکارہ نے جسٹن بیبر کے خوالے سے بیان دیا—فوٹو: اے ایف پی
پہلا موقع ہے کہ گلوکارہ نے جسٹن بیبر کے خوالے سے بیان دیا—فوٹو: اے ایف پی

واضح رہے کہ جسٹن بیبر کے علاوہ سلینا گومز کے تعلقات بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس سے بھی رہے تاہم ان کے ساتھ سلینا گومز کے تعلقات کم وقت تک استوار رہے۔

جسٹن بیبر سے علیحدگی کے بعد سلینا گومز کے حوالے سے خبریں سامنے آتی رہیں کہ انہوں نے بھی اپنا نیا ساتھی ڈھونڈ لیا تاہم اس کی تصدیق نہ ہوسکی البتہ انہیں مختلف اداکاروں و گلوکاروں کے ساتھ دیکھا گیا۔

سلینا گومز سے علیحدگی کے بعد اگرچہ جسٹن بیبر نے جلد ہی امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین سے شادی کرلی تاہم اس باوجود میڈیا میں جسٹن بیبر اور سلینا گومز کے تعلقات کی خبریں شائع ہوتی رہیں۔

اور اب پہلی بار سلینا گومز نے سابق بوائے فرینڈ سے تعلقات کے دور پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ان کا جذباتی استحصال کیا۔

امریکی نشریاتی ادارے ’نیشنل پبلک ریڈیو‘ (این پی آر) کو دیے گئے انٹرویو میں 27 سالہ گلوکارہ نے بتایا کہ جس وقت جسٹن بیبر نے ان کا جذباتی استحصال کیا اس وقت وہ خود بھی یہ سمجھنے سے قاصر تھیں کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

دونوں کے درمیان 15 سال کی عمر میں ہی تعلقات استوار ہوگئے تھے—فائل فوٹو: اے ایف پی
دونوں کے درمیان 15 سال کی عمر میں ہی تعلقات استوار ہوگئے تھے—فائل فوٹو: اے ایف پی

اداکارہ و گلوکارہ کے مطابق جسٹن بیبر ان پر اپنی مرضی چلاتے، انہیں اپنی پسند کے مطابق کام کرنے کو کہتے اور انہیں غیر اہم سمجھتے۔

سلینا گومز کا کہنا تھا کہ جسٹن بیبر کا رویہ ایسا تھا جیسے وہ انہیں اپنی طاقت کے ذریعے قابو میں رکھنا چاہتے ہوں تاہم اس وقت وہ اس رویے کو سمجھ نہیں سکی تھیں۔

سلینا گومز نے انٹرویو میں اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ متعدد مسائل اور دباؤ کی وجہ سے ذہنی الجھن کا شکار بھی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلینا گومز‘چھمک چھلو اور چگی وگی’ نمبر کرنے کی خواہاں

انہوں نے ڈپریشن کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کیریئر میں آنے والے مسائل، تعلقات میں تلخیوں اور بیماریوں کی وجہ سے انہیں ذہنی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

گلوکارہ نے اگرچہ انٹرویو میں جسٹن بیبر پر جذباتی استحصال کا الزام لگایا تاہم انہوں نے ان کی جانب سے جسمانی و جنسی تشدد کی بات نہیں کی۔

سلینا گومز نے چائلڈ اسٹار کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
سلینا گومز نے چائلڈ اسٹار کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

سلینا گومز کی جانب سے جسٹن بیبر کے حوالے سے انکشاف کیے جانے سے قبل ہی جسٹن بیبر نے گزشتہ سال اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ماضی میں ان کا رویہ خواتین کے ساتھ درست نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: جسٹن بیبر کا منشیات استعمال کرنے کا اعتراف

جسٹن بیبر نے ستمبر 2019 میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعتراف کیا تھا کہ کم عمری میں وہ منشیات کے عادی ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ان کے دوسرے لوگوں سے تعلقات بھی خراب ہوئے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ منشیات کی عادت کی وجہ سے وہ خواتین کو اہمیت نہیں دیتے تھے اور اپنے قریبی افراد کے ساتھ بھی نامناسب رویہ اختیار کرتے تھے تاہم بعد ازاں انہوں نے منشیات کی عادت کو ترک کرکے اپنا رویہ تبدیل کیا۔

یہاں یہ یاد رہے کہ سلینا گومز کی جانب سے حالیہ انٹرویو میں کیے جانے والے انکشافات کے بعد تاحال جسٹن بیبر نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

سلینا گومز سے تعلقات ختم ہونے کے بعد جسٹن بیبر نے ہیلی بالڈوین سے 2019 میں شادی کی تھی—فوٹو: یو ایس ویکلی
سلینا گومز سے تعلقات ختم ہونے کے بعد جسٹن بیبر نے ہیلی بالڈوین سے 2019 میں شادی کی تھی—فوٹو: یو ایس ویکلی

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024