• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی میں سال 2020 کی پہلی بارش، موسم خوشگوار

شائع February 4, 2020
شہر میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش دیکھنے میں آئی—تصویر: ثوبیہ شاہد
شہر میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش دیکھنے میں آئی—تصویر: ثوبیہ شاہد
بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا—تصویر: ثوبیہ شاہد
بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا—تصویر: ثوبیہ شاہد

کراچی کے بیشتر علاقوں میں منگل کی علی الصبح ہونے والی سال کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار اور سردی کی شدت میں کچھ اضافہ ہوگیا۔

شہر قائد میں یہ ابر رحمت کچھ علاقوں میں تیز جبکہ کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کی صورت میں برسی، جس کے باعث موسم سرد ہوگیا جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی بھی جمع ہوگیا۔

تاہم شہریوں کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب شہر کے کئی علاقوں میں پہلی بارش کے ساتھ ہی بجلی منقطع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایک مرتبہ پھر بارش کے بعد شدید ٹریفک جام

صبح سویرے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اسکول اور دیگر تعلیمی اداروں میں جانے والے طلبہ جبکہ کام پر جانے والے افراد کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بارش کی وجہ سے نارتھ کراچی، ملیر کینٹ، کورنگی، گرومندر، شاہ فیصل کالونی، گارڈن ایسٹ، گلشن معمار، ایف بی ایریا، اولڈ سٹی ایریا سمیت دیگر کچھ علاقوں میں عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم کے الیکٹرک کے مطابق کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی جبکہ دیگر میں بحالی کے لیے کام جاری ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں موسلادھار بارش، دو بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، پنجاب، اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024