• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حارث رؤف بگ بیش کی بہترین ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب

شائع February 3, 2020
حارث رؤف اب تک لیگ کے 8 میچوں میں 17 وکٹیں لے چکے ہیں — فوٹو بشکریہ بگ بیش
حارث رؤف اب تک لیگ کے 8 میچوں میں 17 وکٹیں لے چکے ہیں — فوٹو بشکریہ بگ بیش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا اور انہیں رواں سال بگ بیش کی بہترین ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

بگ بیش لیگ انتظامیہ نے بہترین ٹیم کا اعلان کردیا اور آسٹریلین ٹی20 لیگ میں بہترین کھیل پیش کرنے والے پاکستان کے حارث رؤف اس ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

بگ بیش کے نویں ایڈیشن میں حارث رؤف کو انجری کا شکار ڈیل اسٹین کی جگہ چند میچوں کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اپنی باؤلنگ سے لوہا منوا لیا۔

فاسٹ باؤلر کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انہیں ٹیم میں مستقل طور پر شامل کر لیا گیا اور وہ اب تک لیگ کے 8 میچوں میں 17 وکٹیں لے چکے ہیں۔

حارث رؤف سمیت میلبرن اسٹارز کے کپتان گلین میکسویل اور مارکس اسٹوئنس بھی بگ بیش کی بہترین ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب رہے۔

اس کے علاوہ بگ بیش کی بہترین ٹیم میں شامل دیگر 8 کھلاڑیوں کی فہرست میں جوش انگلس، میتھیو ویڈ، جوناتھن ویلز، مچل مارش، ٹام کرن، راشد خان، ڈینیئل سیمس اور پیٹر سڈل بھی موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024