• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شیث گل کے ساتھ دوبارہ کام کروں گا، ہمایوں سعید

شائع February 3, 2020
فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ
فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور اداکار ہمایوں سعید نے اعلان کیا کہ ان کے ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' کی کامیابی کے بعد وہ چائلڈ اسٹار شیث گل کے ساتھ ایک اور ڈرامے میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

رپورٹس گردش کررہی تھیں کہ ہمایوں سعید اور شیث گل اپنے ڈرامے کی کامیابی کے بعد جلد ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے اور اب ہمایوں سعید نے خود بھی ان خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

انسٹاگرام پر ایک انٹرٹینمنٹ اکاؤنٹ نے پوسٹ کے ذریعے مداحوں سے سوال کیا کہ کیا وہ ہمایوں سعید اور شیث گل کی جوڑی کو دوبارہ اسکرین پر دیکھنا چاہیں گے؟

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اس پوسٹ میں انہوں نے ہمایوں سعید اور شیث گل کی تصویر بھی شیئر کی۔

بعدازاں اس پر ہمایوں سعید نے خود بھی کمنٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ ہم دوبارہ ساتھ کام کرتے جلد نظر آئیں گے۔

البتہ اداکار نے اپنے کمنٹ میں یہ نہیں بتایا کہ وہ شیث گل کے ساتھ کیا کسی ڈرامے میں کام کرتے نظر آئیں گے یا اس بار یہ دونوں ساتھ میں ایک فلم کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ میرے پاس تم ہو میں ہمایوں سعید نے 'دانش' جبکہ شیث گل نے ان کے بیٹے 'رومی' کا کردار نبھایا تھا۔

اس ڈرامے میں ان دونوں اداکاروں کے ہمرہ عائزہ خان، حرا مانی اور عدنان صدیقی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ اس ڈرامے میں شیث گل کی اداکاری کو اتنا ہی سراہا گیا جتنا ڈرامے میں موجود باقی مرکزی کرداروں کے کام کو پسند کیا گیا۔

اس ڈرامے کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کی جبکہ ہدایات ندیم بیگ نے دی تھیں۔

ڈرامے میں دکھایا گیا تھا کہ مہوش (عائزہ خان) ایک غریب گھرانے کی شادی شدہ خاتون ہوتی ہیں جو پیسوں کی لالچ میں اپنے شوہر (ہمایوں سعید) کو دھوکا دے کر ان سے طلاق لے کر امیر شخص 'شہوار' (عدنان صدیقی) سے تعلقات استوار کرکے ان سے شادی کرنے کی خواہش مند ہوتی ہیں۔

دونوں کی شادی سے قبل ہی شہوار کی پہلی اہلیہ ماہم (سویرا ندیم) امریکا سے واپس آجاتی ہیں اور مہوش کو بے عزت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے امیر شوہر کو جیل بھجوا دیتی ہیں۔

ڈرامے کی کہانی کو مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ تنقید کے باوجود اس ڈرامے کو بہت زیادہ دیکھا گیا اور سوشل میڈیا پر آئے دن اس ڈرامے سے متعلق کوئی نہ کوئی بحث ہوتی رہی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Zohaib Ur Rehman Feb 04, 2020 03:47am
Rana sahab ka case ka keya houwa hay koi khaber nihe aai

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024