• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

800 سی سی پرنس پرل پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

شائع February 2, 2020
— فوٹو بشکریہ ریگل موٹرز
— فوٹو بشکریہ ریگل موٹرز

ریگل آٹوموبائلز نے اپنی گاڑی پرنس پرل کو باضابطہ طور پر فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

اس گاڑی کو دسمبر میں متعارف کرایا گیا تھا اور یکم فروری کو اسے فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

796 سی سی انجن کی گاڑی میں سوزوکی مہران کی طرح 40 ہارس پاور اور 4 اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن دیئے گئے ہیں۔

اس کے دیگر فیچرز میں 9 انچ کا انفوٹینمنٹ سسٹم ایم پی تھری، اے یو ایکس اور بلیوٹوتھ (2 اسپیکرز) کے ساتھ دیا گیا ہے، جبکہ الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ، پاور سائیڈ مرر، جیک نائف ریموٹ کی، پاور رئیر ڈور ہیچ، سینٹرل لاکنگ، ڈرائی بیٹری، ریورسنگ کیمرا اور ایلوئے وہیلز شامل ہیں، جبکہ ائیربیگز آپشنل ہیں۔

یہ گاڑی کئی رنگوں جیسے نوبل وائٹ، میڈیم سلور، ڈارک براﺅن، ریو ٹماٹو، ہارورڈ بلیو، ایکوا گرین اور بیگی میٹالک میں دستیاب ہوگی۔

اس کی قیمت 10 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی ہے اور اسکی بکنگ ساڑھے 3 لاکھ ڈپازٹ کے ساتھ کی جاسکے اور 90 دن کے اندر ڈیلیوری ہوگی۔

گاڑی خریدنے پر 3 سال یا 60 ہزار کلومیٹر کی وارنٹی بھی دی جائے گی۔

فوٹو بشکریہ ریگل موٹرز
فوٹو بشکریہ ریگل موٹرز

پاک سوزوکی نے 2019 میں مہران کی پروڈکشن ختم کرکے نئی 660 سی سی آلٹو کو متعارف کرایا اور پرنس پرل مہران کو ختم کیے جانے سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنے کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ ریگل اٹوموبائل انڈسٹریز لمیٹڈ نے لاہور میں اسمبلنگ پلانٹ تعمیر کیا تھا جو ملک میں تیسری بڑی بائیک اسمبل کرنے والی کمپنی بھی ہے۔

آٹو پالیسی برائے سال 21-2016 میں نئے سرمایہ کاروں کے لیے مراعات کے اعلان کے بعد ریگل آٹو موبائلز لمیٹڈ نے چینی کمپنی کے تعاون سے پاکستان میں آٹو کے شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا تھا۔

اس کمپنی نے چین کی ڈی ایف ایس کے گروپ کے ساتھ تیکنیکی شراکت داری کا معاہدہ کیا تھا تاکہ پرنس کے نام سے گاڑیاں اسمبل کرسکے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Navaid Feb 03, 2020 02:05am
Mujhy is car ke bary me or detail chahye koe mujhy no de sakta hy
anwer hussain Feb 03, 2020 09:50am
Ummed karte hen achhi aur kamyab car hogi aur oosri companies ki ijarah dari khatam hogi, suzuki, toyota and honda.

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024