• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘ کی رسی کے ذریعے سمندر پار کرتیں کاریں

شائع February 2, 2020
ٹریلر میں عام کاروں کو اڑتا ہوا بھی دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ
ٹریلر میں عام کاروں کو اڑتا ہوا بھی دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

کار ریسنگ پر ایکشن کرائم تھرلر ہولی وڈ فلم ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کی نویں فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ایکشن کرائم تھرلر فلم کے شائقین گزشتہ تین سال سے سیریز کی نویں فلم کا انتظار کر رہے ہیں تاہم اب فلم کی ٹیم نے شائقین کو مطمئن کرنے کے لیے تقریبا 4 منٹ دورانیے کا ٹریلر جاری کردیا۔

ساتھ ہی فلم کی ٹیم نے اعلان کیا کہ ’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘ کو رواں برس 22 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

یہ خبریں پہلے ہی تھیں کہ فلم کو مئی 2020 میں ہی ریلیز کیا جائے گا تاہم اب اس کی تصدیق کردی گئی۔

ٹریلر سے نئی فلم کی کاسٹ کا بھی عندیہ ملتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ نویں فلم میں مقبول اداکار ڈیون جانسن شامل نہیں ہیں کیوں کہ ٹریلر میں ان کی جھلک نہیں دکھائی گئی۔

ٹریلر میں جان سینا اور ون ڈیزل کو الجھتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ
ٹریلر میں جان سینا اور ون ڈیزل کو الجھتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

فلم کے شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘ میں ایکشن ہیرو جان سینا کو بھی دکھایا گیا ہے تاہم وہ فلم میں منفی کردار میں دکھائی دیں گے۔

تقریبا 4 منٹ دورانیے کے ٹریلر میں نہ صرف فلم کے مرکزی ہیرو ون ڈیزل کو بدمعاش اور جرائم پیشہ افراد سے الجھتے ہوئے دکھایا گیا ہے بلکہ ٹریلر میں ان کی جانب سے گھریلو زندگی گزارے جانے کو بھی دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ ون ڈیزل اس بار غیر قانونی طور پر ہونے والی کار ریس کا حصہ نہیں بننا چاہتے اور وہ گھریلو زندگی گزارنا چاہتے ہیں تاہم انہیں جرائم پیشہ عناصر ایسی زندگی گزارنے نہیں دیتے۔

فلم کی دیگر مرکزی کاسٹ میں 8 ویں فلم کے اداکار شامل ہیں—پرومو فوٹو
فلم کی دیگر مرکزی کاسٹ میں 8 ویں فلم کے اداکار شامل ہیں—پرومو فوٹو

ٹریلر میں ون ڈیزل کو اہلیہ اور بچے کے ساتھ وقت گزارنے سمیت جرائم پیشہ افراد سے الجھتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر سے اس بات کی بھی تصدیق ہوتی ہے کہ ’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘ میں سیریز کی پہلی فلموں کے مقابلے زیادہ ایکشن ہوگا۔

اس بار ٹریلر میں کاروں کو ریس ٹریک پر دوڑائے جانے کے بعد انہیں پہاڑوں اور سمندروں کے اوپر رسیوں کی مدد سے دوڑتا ہوا بھی دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ اس مرتبہ شائقین کاروں کو نہ صرف سڑکوں اور فلائی اوور کے بغیر صرف رسیوں پر دوڑتا دیکھیں گے بلکہ انہیں اڑتا ہوا بھی دیکھیں گے۔

فلم میں جان سینا کو منفی کردار میں دکھایا گیا ہے جو ون ڈیزل کے خلاف ہوتا ہے۔

جان سینا کو ون ڈیزل کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ
جان سینا کو ون ڈیزل کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

اگرچہ فلم کی ٹیم نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ ڈیون جانسن فلم کا حصہ نہیں تاہم ٹریلر میں انہیں نہ دکھائے جانے سے عندیہ ملتا ہے کہ ان کی جگہ جان سینا کو شامل کیا گیا ہے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں پرانی سیریز کے اداکار ہی شامل ہیں اور نویں فلم کو 22 مئی 2020 کو ریلیز کیا جائے گا۔

’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘ کی کہانی ڈین کیسی نے لکھی ہے جب کہ ون ڈیزل اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

'فاسٹ اینڈ فیوریس‘ سیریز یونیورسل پروڈکشن کمپنی کی سب سے بڑی فلم سیریز ہے، یہ اب تک باکس آفس پر 5 بلین ڈالرز کما چکی ہے۔

یہ فلم سیریز اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم سیریز میں چھٹے نمبر پر ہے۔

فلم کو 22 مئی کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو 22 مئی کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

اس سیریز کی پہلی فلم 2001 میں ریلیز کی گئی تھی، جس کی شاندار کامیابی کے بعد دوسری فلم 2 سال بعد 2003 میں ریلیز کی گئی تھی۔

پہلی دونوں فلموں کی شاندار کامیابی کے بعد سیریز کی تیسری فلم 2006 میں اور چوتھی فلم 2009 میں ریلیز کی گئی تھی۔

فاسٹ اینڈ فیورس کی پانچویں فلم کو 2011 میں ریلیز کیا گیا، جس کے 2 سال بعد 2013 میں سیریز کی چھٹی فلم ریلیز ہوئی تھی۔

ایکشن کرائم ڈراما فلم کی ساتویں فلم 2015 میں ریلیز ہوئی جب کہ آٹھویں فلم کو 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

اب سیریز کی نویں فلم کو 2020 تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے جب کہ سیریز کی 10 ویں فلم 2021 تک ریلیز کی جائے گی جو ممکنہ طور پر سیریز کی آخری فلم بھی ہوگی۔

اس فلم سیریز کی کہانی غیر قانونی کار ریس اور اس کے منظم کاروبار کے گرد گھومتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024