• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

عاصم اظہر اور امریکی میوزیکل بینڈ کا مشترکہ میوزک ایلبم ریلیز

شائع February 2, 2020
گلوکار نے ٹوئٹ میں اپنے پروڈیوس کردہ گانے کی ویڈیو بھی شیئر کی—فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک
گلوکار نے ٹوئٹ میں اپنے پروڈیوس کردہ گانے کی ویڈیو بھی شیئر کی—فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

پاکستانی گلوکار و موسیقار عاصم اظہر کا امریکی میوزیکل بینڈ ’کریویلا‘ کے ساتھ مشترکہ میوزیکل ایلبم ’زیرو‘ ریلیز کردیا گیا۔

میوزیکل ایلبم ’زیرو‘ اگرچہ مکمل طور پر پاکستانی نژاد امریکی بہن گلوکاروں یاسمین یوسف اور جہان کا میوزیکل ایلبم ہے تاہم اس میوزیکل ایلبم کو تیار کرنے میں عاصم اظہر نے ان کا ساتھ دیا۔

عاصم اظہر نے دونوں بہنوں کے میوزیکل ایلبم کے ایک گانے کی موسیقی کی تیاری میں بینڈ کے ساتھ معاونت کی بلکہ انہوں نے ’زیرو‘ میوزیکل ایلبم کے گانے ’پیراڈائیز‘ کو پروڈویوس بھی کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

’زیرو‘ کو 31 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا اس سے قبل دسمبر 2019 میں امریکی میوزیکل بینڈ نے پاکستانی موسیقار کے اشتراک کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

کریویلا کے میوزک ایلبم کو متعدد آن لائن اور ڈیجیٹل میوزیکل آڈیو و ویڈیو پلیٹ فارمز پر ریلیز کردیا گیا اور عاصم اظہر نے بھی اپنی ٹوئٹ میں اپنے پروڈیوس کردہ گانے کی ویڈیو شیئر کی۔

کریویلا بینڈ کو بنانے والی دونوں بہنوں کے آباؤ اجداد کا تعلق پاکستان سے تھا—فوٹو: انسٹاگرام
کریویلا بینڈ کو بنانے والی دونوں بہنوں کے آباؤ اجداد کا تعلق پاکستان سے تھا—فوٹو: انسٹاگرام

خیال رہے کہ زیرو‘ ایلبم میں مجموعی طور پر 11 گانے ہیں جن میں سے 4 گانے میوزیکل بینڈ نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گلوکاروں و موسیقاروں کی مدد سے تیار کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر اور امریکی میوزیکل بینڈ کا اشتراک

پاکستانی نژاد امریکی گلوکاراؤں یاسمین یوسف اور جہان، تقریبا ایک دہائی سے زائد عرصے سے میوزک سے وابستہ ہیں اور انہوں نے اپنے بینڈ کے تحت متعدد گانے ریلیز کیے ہیں۔

انہیں نہ صرف امریکا کی متعدد ریاستوں بلکہ متعدد جنوبی امریکی ممالک، یورپی ممالک اور بھارت سمیت پاکستان میں بھی شہرت حاصل ہے۔

انہوں نے بھی میوزک ایلبم کی ریلیز کے موقع پر انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کیا۔

یاسمین یوسف اور جہان بھارت میں میوزیکل کنسرٹ کر چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
یاسمین یوسف اور جہان بھارت میں میوزیکل کنسرٹ کر چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024