• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ایس ایل 5 کے ترانے پر تنقید، عاصم اظہر نے معافی مانگ لی

شائع February 1, 2020 اپ ڈیٹ February 4, 2020
عاظم اظہر بھی اس گانے میں اپنی آواز کا جادو دکھاتے نظر آئے—فائل فوٹو فوٹو: انسٹاگرام
عاظم اظہر بھی اس گانے میں اپنی آواز کا جادو دکھاتے نظر آئے—فائل فوٹو فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کا آفیشل ترانہ ‘تیار ہیں’ چند روز قبل انٹرنیٹ پر جاری کیا گیا جسے شائقین کی جانب سے بری طرح تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

آفیشل ترانے میں پاکستان کے معروف گلوکار علی عظمت، لوک گلوکار عارف لوہار، گلوکار ہارون رشید اور عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

پی ایس ایل 5 کے آفیشل ترانے 'تیار ہیں' کی ہدایت کاری معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان (زلفی) اور کمال خان نے دی۔

مزید پڑھیں: 'تیار ہیں' کی ریلیز کے فوری بعد سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصرے

ترانے کی موسیقی میں تُنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت 22 سازوں کا استعمال کیا گیا۔

ویسے تو امید ظاہر کی گئی تھی کہ مداحوں کو یہ ترانہ پسند آئے گا تاہم ہوا کچھ اور ہی، البتہ اب اس گانے میں پرفارم کرنے والے گلوکار عاصم اظہر نے مداحوں کے مایوس ہونے پر معافی بھی مانگ لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے عاصم اظہر نے اپنا طویل بیان جاری کیا۔

اپنے بیان میں عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ 'میں خود کرکٹ کا بہت بڑا مداح ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستانی عوام کے لیے کرکٹ اور پی ایس ایل اتنا اہم کیوں ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں ان مداحوں سے معافی مانگنا چاہتا ہوں جن کی امیدوں پر میں پورا نہیں اتر سکا، میں جانتا ہوں کہ آپ لوگ سال بھر اس لمحے کا انتظار کرتے ہیں لیکن صرف اور صرف اچھی سوچ اور ملک اور کرکٹ کی محبت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم سب نے اپنی پوری کوشش کی تھی تاکہ کچھ الگ کرسکیں جو اس سے قبل نہیں کیا'۔

واضح رہے کہ مداحوں نے 'تیار ہیں' کو ناپسند کرتے ہوئے پی ایس ایل کے ماضی میں سامنے آئے ترانوں کو یاد کرنا شروع کردیا جس میں علی ظفر نے پرفارم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تیار ہیں گانے والوں کی بھی اتنی ہی تعریف کی جائے، علی ظفر

اس حوالے سے گلوکار نے مداحوں کو مایوس کرنے پر معافی مانگی اور کہا کہ 'میں کچھ اور باتیں بھی ضرور بتانا چاہتا ہوں، پی ایس ایل ترانوں کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں، یقیناً آپ کو حق ہے کہ اسے پسند کریں یا نہ کریں لیکن ہم سب اس پر ایک ہی مقصد کے لیے کام کرتے ہیں کہ کرکٹ، پی ایس ایل اور پاکستان کے لیے کچھ بہتر کرسکیں، پی ایس ایل کے تمام ترانے ہمارے اپنے ہیں، اگر کوئی ایک آپ کو پسند نہیں آیا تو آپ کوئی دوسرا سن کر لطف اندوز ہوسکتے ہیں'۔

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ 'ذاتیات پر تنقید کرنے کے بجائے صرف کام پر رائے دیں، میمز ضرور مزاحیہ ہیں لیکن چند لائکس کے لیے کسی کے لیے ایسا کہنا کہ وہ مرجائے صحیح نہیں'۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزنز کے ترانے علی ظفر نے گائے۔

پہلا ترانہ 'اب کھیل کے دکھا' 2016 میں سامنے آیا تھا۔

دوسرا 'اب کھیل جمے گا' 2017 اور تیسرا 'دل سے جان لگا دے' 2018 میں ریلیز ہوا تھا۔

دوسرا اور تیسرا گانا بے حد مقبول ہوا تھا۔

علی ظفر کے بعد 2019 کا ترانہ 'کھیل دیوانوں کا' فواد خان نے تیار کیا تھا تاہم اس ترانے کو بھی بہت زیادہ پسند نہیں کیا گیا تھا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Rizwan Feb 01, 2020 01:45pm
نیا ترانہ اچھا تھا، سب سنگرز نے اچھا پرفارم کیا وقت کے لوگ پسند کریں گے۔
Iftikhar Ahmed Feb 01, 2020 02:34pm
Music acha hi tha, bas nachna tarapna kuch zedda hi ho gya :D:D

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024