• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

امریکا: ڈونلڈ ٹرمپ کے ریزورٹ میں گاڑی جا گھسی، 2 افراد گرفتار

شائع February 1, 2020
حکام کے مطابق مشتبہ کار دو چیک پوائٹس عبور کرچکی تھی 
— فائل فوٹو: اے بی سی
حکام کے مطابق مشتبہ کار دو چیک پوائٹس عبور کرچکی تھی — فائل فوٹو: اے بی سی

فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ریزورٹ میں ان کی آمد سے قبل سیکیورٹی چیک پوائٹس کو توڑ کر ایک گاڑی جا گھسی جس کے بعد اس میں سوار دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام نے کہا کہ فلوریڈا میں ایک کار ڈونلڈ ٹرمپ کے مار آ لاگو ریزورٹ کے سیکیورٹی حصار کو توڑ کر اندر داخل ہوئی تو وہاں تعینات اہلکاروں نے کار پر فائرنگ کی۔

مزید پڑھیں: امریکا: مسلم خاتون رکن کانگریس کو قتل کی دھمکی، ملزم گرفتار

پام بیچ پولیس کے مطابق ہائی وے پیٹرول افسران نے پام بیچ کے پرائیوٹ ممبرز کلب کی مرکزی راہداری میں داخل ہو نے والی کالے رنگ کی 'ایس یو وی' کار پر فائرنگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ کار دو چیک پوائٹس عبور کرچکی تھی۔

حکام نے بیان میں کہا کہ 'سیکیورٹی چیک پوائٹس کی خلاف ورزی کرنے والی کار کا پیچھا کیا گیا جس میں ہیلی کاپٹر بھی شامل تھا۔

علاوہ ازیں بتایا گیا کہ 'کار کی نشاندہی کرکے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور فلوریڈا کا محکمہ پولیس ان سے تحقیقات کرے گا'۔

دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے 'سی این این' نے ایک شخص کے حوالے سے کہا کہ واقعے کے دوران خفیہ سروس کے ایجنٹ نے اسٹاپ اور مہمانوں کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ‘خاشقجی کے قتل پر امریکا کی خاموشی ناقابل فہم ہے‘

انہوں نے بتایا کہ پورے معاملے کو ختم ہونے میں کئی گھنٹے لگے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا شام 4 بجے واشنگٹن سے 'ونٹر وائٹ ہاؤس' کے راستے روانہ ہونے والے تھے۔

انہیں آج شام 7 بجے کے قریب ریزورٹ پہنچنا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024