• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مگرمچھ کی گردن سے ٹائر نکالیں اور انعام اپنے نام کریں

شائع January 31, 2020
یہ وہ مگرمچھ ہے — اے ایف پی فوٹو
یہ وہ مگرمچھ ہے — اے ایف پی فوٹو

مگرمچھ وہ جاندار ہے جس کو دور سے دیکھنا بھی کچھ لوگوں کو خوفزدہ کردینے کے لیے کافی ہوتا ہے، تو اس کے قریب جانے کا خیال تو بیشتر افراد کے ہوش اڑا سکتا ہے۔

مگر کیا آپ انعام جیتنے کے لیے ایک مگرمچھ کی گردن میں پھنسے کو ٹائر نکالنے کی ہمت کرسکیں گے؟

اگر ہاں تو انڈونیشیا میں ایک 13 فٹ کا مگرمچھ آپ کا منتظر ہے۔

انڈونیشیا کے سرکاری خبررساں ادارے انٹارا کے مطابق اس مگرمچھ کے گردن میں کئی سال سے ٹائر پھنسا ہوا ہے اور اب حکام نے اسے نکالنے والے کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ مگرمچھ اپنی گردن میں اس ٹائر کے ساتھ کم از کم 2016 سے تیرتا نظر آرہا ہے اور یہ معلوم نہیں کہ یہ اس کی گردن میں پہنچ کیسے گیا۔

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور یہ مگرمچھوں کی ایک نسل Siamese سے تعلق رکھتا ہے جو کہ جنوبی مشرقی ایشیا میں پائی جاتی ہے اور اس کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ ایسے مگرمچھوں کی تعداد ایک ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے۔

اب 4 سال بعد انڈونیشین حکام نے اس مگرمچھ کو اس مشکل سے نکالنے والے کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے تاہم کیا اعلان دیا جائے گا، اس کی تفصیلات نہیں دی گئی۔

اس سے پہلے بھی مگرمچھ کی گردن سے ٹائر نکالنے کے لیے ناکام کوششیں کی جاچکی ہیں۔

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

جنوری 2018 میں ایک ماہر ٹائر کو نکالنے کی ناکام کوشش کی جبکہ اسی سال حکام کی جانب سے مگرمچھ کو مختلف لالچ دیکر یہ کام کرنے کی ناکام کوششیں کی گئیں۔

یہ مگرمچھ 2018 میں اس خطے میں زلزلے اور سونامی سے بچنے میں بھی کامیاب رہا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024