• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انڈر-19ورلڈ کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

شائع January 31, 2020
محمد ہریرہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر
محمد ہریرہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر
محمد ہریرہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر
محمد ہریرہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر

پاکستان نے انڈر- 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ابوہریرہ کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت افغانستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں کھیلے گئے انڈر-19 ورلڈ کپ کے نہایت اہم میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی باؤلرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

پاکستان کے طاہر حسین نے پہلی کامیابی کافی تگ و دو کے بعد ساتویں اوور میں حاصل کی جب افغان ٹیم نے 41 رنز بنائے تھے اور براہیم زدران 11 رنز بنا چکے تھے۔

افغانستان کے اسکور میمں محض 5 رنز کا اضافہ ہوا تھا تو عامر خان نے پاکستان کو ایک اور وکٹ دلادی جس کے بعد فرحان زخیل اور رحمٰن اللہ نے اسکور کو 72 رنز تک پہنچایا۔

مزید پڑھیں:وسیم کی تباہ کن باؤلنگ، پاکستان کا انڈر 19 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز

عامر علی نے افغانستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے فرحان کو آؤٹ کیا جنہوں نے 40 رنز بنائے تھے تاہم رحمٰن اللہ اور عابد محمدی اسکور کو 99 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستان نے باؤلنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی اور 28 رنز بنانے والے عابد محمدی کو رن آؤٹ کردیا جبکہ 29 رنز بنانے والے رحمٰن اللہ کو قاسم خان نے آؤٹ کیا تھا۔

افغانستان کو رحمٰن اللہ کے آؤٹ ہوتے ہی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور دیگر بلے باز جلد آؤٹ ہوتے رہے اور پوری ٹیم آخری اوور میں 189 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی۔

عبدالرحمٰن نے آخری اوورز میں اچھی بیٹنگ ضرور کی لیکن وہ 30 رنز کی انفرادی اننگز سے آگے نہیں بڑے سکے تاہم اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلےباز رہے۔

پاکستان کے باؤلرز میں محمد عامر خان نے سب سے زیادہ 3 اور فہد منیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ایک آسان ہدف کے تعاب میں پاکستان کے اوپنرز نے بھی انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور 61 رنز کی بہترین شراکت قائم کی لیکن دونوں اوپنر وکٹوں کے درمیان رنز لینے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے۔

حیدر علی 28 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جس کے بعد کپتان روحیل نذیر 22 رنز بنا کر 117 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

فہد منیر صرف 2 رنز کا اضافہ کرپائے اور 127 کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹے جس کے فوری بعد کامیاب بلے باز محمد ہریرہ کی 64 رنز کی اننگز بھی تمام ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:175 کلومیٹر کی رفتار سے تیز ترین گیند کا عالمی ریکارڈ؟ سوشل میڈیا پر بحث شروع

پاکستان کے قاسم اکرم اور محمد حارث نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست 63 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کو باآسانی 6 وکٹوں سے کامیابی دلائی اور سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔

محمد ہریرہ کو ذمہ دارانہ اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا سیمی فائنل 4 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان 6 فروری کو ہوگا جس کے بعد انڈر-19 ورلڈ کپ کا فائنل 9 فروری کو ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024