• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

تیار ہیں گانے والوں کی بھی اتنی ہی تعریف کی جائے، علی ظفر

شائع January 31, 2020 اپ ڈیٹ February 4, 2020
علی ظفر نے پی ایس ایل کے تین سیزنز کے ترانے گائے —فوٹو: انسٹاگرام
علی ظفر نے پی ایس ایل کے تین سیزنز کے ترانے گائے —فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کا آفیشل ترانہ ‘تیار ہیں’ کچھ روز قبل سامنے آیا تھا، جو مداحوں کو متاثر کرنے میں بری طرح ناکام رہا۔

اس گانے میں علی عظمت، عاصم اظہر، ہاروں راشد اور عارف لوہار نے پرفارم کیا۔

ترانے کی ریلیز کے فوری بعد سے اسے شائقین کے منفی ریویوز ملے جبکہ مداحوں نے گلوکار علی ظفر کو یاد کرنا شروع کردیا جنہوں نے پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزنز کے ترانے گائے تھے۔

شائقین کے مطابق علی ظفر نے پی ایس ایل کو سب سے بہترین ترانے دیے جبکہ سیزن 4 سے سامنے آئے گانے مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 5 کا ترانہ 'تیار ہیں' شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

یاد رہے کہ سیزن 4 کا ترانہ 'یہ کھیل دیوانوں کا' فواد خان نے گایا تھا اور وہ بھی مداحوں کو بہت زیادہ پسند نہیں آیا۔

جب سے پی ایس ایل 5 کا ترانہ ریلیز ہوا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر کا نام بھی ٹرینڈ کرتا رہا۔

اور اب علی ظفر نے خود بھی اس ترانے پر اپنا بیان جاری کردیا۔

اپنی ٹوئٹ میں علی ظفر نے لکھا کہ 'میں مداحوں کے پیار اور سپورٹ کے لیے بےحد شکر گزار ہوں، البتہ میں سب سے گزارش کروں گا کہ دوسرے ستاروں کی محنت کو بھی سراہنا نہ بھولیں، ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں، پی ایس ایل کا تعلق پاکستان سے ہے اور ہمارے میوزک کا بھی'۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 5 کی یوٹیوب پر جاری ویڈیو کو اب تک 13 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

63 ہزار افراد نے اس گانے کو لائیک کیا جبکہ 44 ہزار نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 5 کا آغاز رواں سال 20 فروری سے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024