• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملک بھر میں عوامی مقامات پر 'پورٹیبل پبلک ٹوائلٹ' کی تنصیب کا آغاز

شائع January 31, 2020
فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی

ملک میں پبلک ٹوائلٹس کی ابتر حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے سلمان صوفی فاؤنڈیشن نے ایک نیا منصوبہ متعارف کردیا ہے جس کا مقصد پیدل چلنے والے افراد خصوصاً خواتین کو صاف ستھرے اور محفوظ پبلک ٹوائلٹ تک رسائی دینا ہے۔

اس حوالے سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق 'صاف باتھ' انیشی ایٹو کے تحت شروع کی گئی فاؤنڈیشن رواں سال فروری 2020 تک اس منصوبے کے پہلے مرحلے کے دوران لاہور اور کراچی میں پورٹیبل پبلک ٹوائلٹ لگائے گی۔

مزید پڑھیں: کے پی میں بیت الخلا کی تلاش کیلئے ایپ

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ایسا کرنے کے لیے سلمان صوفی فاؤنڈیشن متعدد کارپوریٹ کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری شروع کر رہی ہے تاکہ ملک کے تمام بڑے شہروں میں پورٹیبل پبلک ٹوائلٹ لگائے جائیں، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے۔

بزرگوں اور خصوصی افراد کے لیے فاؤنڈیشن کے معاون افسران روزانہ کی بنیاد پر ریسٹ رومز کی دیکھ بھال رکھیں گے، اس کے علاوہ فاؤنڈیشن عام عوام کے لیے سینیٹائزر اور صاف پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بیت الخلا کا ذکر بُرا نہیں، بلکہ بیت الخلا کا نہ ہونا بُرا ہے

اعلامیے میں کہا گیا کہ پائلٹ پروجیکٹ خصوصی طور پر خواتین کے لیے صحت اور صفائی مہم کے بنیادی منصوبے سے مطابقت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی 2015 کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان تیسرا سب سے بڑا ملک تھا جہاں 4 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد کھلے عام رفع حاجت کرتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024