• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آسٹریلین اوپن: نڈال کا گرینڈ سلیم ریکارڈ بنانے کا خواب چکنا چور

شائع January 29, 2020 اپ ڈیٹ February 3, 2020
ڈومینک تھیم نے نڈال کو شکست دے دی—فوٹو:اے پی
ڈومینک تھیم نے نڈال کو شکست دے دی—فوٹو:اے پی

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال کو سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر 4 ڈومینک تھیم نے شکست دے دی۔

میلبورن پاک میں آسٹریلین اوپن کے ٹاپ سیڈ ہسپانوی اسٹار رافیل نڈال اور آسٹریا کے ڈومینک تھیم کے درمیان کوارٹر فائنل میں مقابلہ ہوا جہاں عالمی نمبر چار نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ڈومینک تھیم نے شان دار کارکردگی کے ذریعے عالمی نمبر ایک کے ریکارڈ 20واں گرینڈ سلیم حاصل کرنے کا خواب بھی چکنا چور کردیا جو کہ راجر فیڈرر کا ریکارڈ ہے۔

مزید پڑھیں:آسٹریلین اوپن 2020ء: کون کتنے پانی میں؟ مکمل جائزہ

کوارٹر فائنل میں ہونے والے یادگار مقابلے میں ڈومینک تھیم نے رافیل نڈال کو 7-6، 7-6، 6-4 اور 7-6 سے شکست دی۔

نڈال اور تھیم اس سے قبل گزشتہ پانچوں گرینڈ سلیم مقابلوں میں آمنے سامنے آئے تھے جہاں نڈال نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ فرنچ اوپن کے گزشتہ دونوں فائنل میں بھی سخت مقابلہ ہوا تھا۔

ڈومینک تھیم پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں جہاں ان کا مقابلہ جرمنی سے تعلق رکھنے والے الیگزینڈر زویروف سے ہوگا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر نے سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی اسٹین واورینکا کو 1-6، 6-3، 6-4 اور 6-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

آسٹریلین اوپن کا دوسرا سیمی فائنل سات مرتبہ کے چیمپیئن سربیا کے نوواک جوکووچ اور 6 مرتبہ کے سوئس اسٹار روجر فیڈرر کے درمیان ہوگا۔

یادگار کامیابی کے بعد ڈومینک تھیم کا کہنا تھا کہ ‘پورا میچ بہت اچھے معیار کا تھا، میرے خیال میں ہم دونوں اچھی فارم میں تھے’۔

یہ بھی پڑھیں:اینڈے مرے کا آسٹریلین اوپن کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

خیال رہے کہ ڈومینک تھیم سال کے پہلے گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل تک پہنچنے والے آسٹریا کے دوسرے کھلاڑی ہیں جبکہ ان سے پہلے تھامس مسٹر سیمی فائنل تک پہنچنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تھامس مسٹر کو ڈومینک تھیم نے اپنے مشیر کی حیثیت سے برطرف کردیا تھا۔

ڈومینک تھیم نے کہا کہ ‘آج میں محسوس کر رہا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ صحیح صورت حال پر ہوں، یہ ضروری تھا کیونکہ نڈال عظیم کھلاڑی ہیں اور آپ کو قسمت کا ساتھ درکار ہوتا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ایک عظیم چمپیئن کھلاڑی کو ہرانے پر خوشی ہے اور جس طرح میچ کھیلا اس پر مجھے فخر ہے اور یہ میرے لیے یادگار ہے’۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024