• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

پی ایس ایل 5 کا ترانہ 'تیار ہیں' شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

شائع January 29, 2020 اپ ڈیٹ February 4, 2020
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کا آفیشل ترانہ ‘تیار ہیں’ گزشتہ روز سامنے آیا جس میں پاکستان کے چار نامور گلوکاروں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون راشد اور عاصم اظہر نے آواز کا جادو جگایا۔

'تیار ہیں' کی ہدایت کاری معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان (زلفی) اور لال کبوتر فلم بنانے والے ہدایت کار کمال خان نے دیں۔

آفیشل ترانے کی موسیقی میں تُنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت 22 سازوں کا استعمال کیا گیا۔

جہاں گزشتہ روز یہ ترانہ انٹرنیٹ پر جاری کیا گیا وہیں امید ظاہر کی جارہی تھی کہ یہ مداحوں کو محظوظ کرنے میں بھی کامیاب رہے گا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 5 کا آفیشل ترانہ 'تیار ہیں' ریلیز کردیا گیا

تاہم ہوا کچھ یوں کہ انٹرنیٹ پر پی ایس ایل 5 کا ترانہ مداحوں کو متاثر کرنے میں بری طرح ناکام رہا۔

ٹوئٹر صارفین کا ردعمل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس ترانے کے لیے 'تیار ہیں' نام کا ہیش ٹیگ بھی بنایا گیا جبکہ اس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین نے بہت سی مزاحیہ میمز شیئر کیں جن میں اس گانے کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بتایا گیا۔

انہوں نے علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون راشد کے اس گانے کو پی ایس ایل کا اب تک کا بدترین ترانہ قرار دیا۔

ایک صارف نے اس ترانے کا مذاق اڑاتے ہوئے مزاحیہ میم بھی شیئر کی۔

ان کے مطابق وہ 'تیار ہیں' سنتے ہی ہسپتال پہنچ گئے۔

ان کا یہ ترانہ سنتے ہی 'سارا موڈ خراب ہوگیا'۔

انہوں نے اس موقع پر ہمایوں سعید کے کامیاب کردار 'دانش' کا بھی حوالہ دیا۔

کسی نے اس ترانے کو وقت کا ضیاع قرار دیا۔

تو کسی نے یہ شیئر کی کہ 'تیار ہیں' سننے کے بعد علی ظفر اور باقی پاکستانیوں کا ایسا حال۔

انہوں نے پی ایس ایل کے سامنے آئے اب تک کے تمام ترانوں کا ایک مزاحیہ تصویری خاکہ بھی پیش کیا۔

ایک صارف نے علی ظفر کی ایک تصویر بھی شیئر کی جنہوں نے پی ایس ایل کے لیے تین گانے گائے، اپنی ٹوئٹ میں صارف نے لکھا کہ 'علی ظفر نے پی ایس ایل کے ترانوں کا معیار اتنا بڑھا دیا کہ اب کوئی وہاں تک نہیں پہنچ پاتا، اب تک کے بہترین ترانے انہوں نے ہی تیار کیے'۔

ایک اور مداح نے علی ظفر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس وقت انہیں بےحد یاد کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے تین ترانوں کی گلوکاری علی ظفر نے کی تھی۔

پہلا ترانہ 'اب کھیل کے دکھا' 2016 میں سامنے آیا تھا۔

دوسرا 'اب کھیل جمے گا' 2017 اور تیسرا 'دل سے جان لگا دے' 2018 میں ریلیز ہوا تھا۔

ان تینوں ترانوں کی گلوکاری علی ظفر نے کی، ان میں سے دوسرا اور تیسرا گانا بے حد مقبول ہوا تھا۔

پی ایس ایل کے نئے ترانے کی ریلیز کے موقع پر اپنا نام توجہ کا مرکز بننے کے حوالے سے گلوکار علی ظفر نے خود بھی ایک ٹوئٹ کی۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ 'عائشہ نے مجھے کال کی اور کہا کہ میرا نام پھر سے ٹرینڈ کررہا ہے، میں نے سوچا اب ایسا کیا ہوگیا؟ کیا کوئی مجھے بتائے گا؟'

واضح رہے کہ علی ظفر کے بعد 2019 کا ترانہ 'کھیل دیوانوں کا' فواد خان نے تیار کیا تھا تاہم اس ترانے کو بھی بہت زیادہ پسند نہیں کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024