• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سرفراز احمد کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شائع January 29, 2020 اپ ڈیٹ February 2, 2020
سرفراز احمد نے 2015 میں سیدہ خوشبخت کے ساتھ شادی کی — فوٹو: فائل
سرفراز احمد نے 2015 میں سیدہ خوشبخت کے ساتھ شادی کی — فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اس خبر کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کا بیٹا اپنی بہن کو گود میں لیے ہوئے ہے۔

اس پر کرکٹر نے لکھا کہ خدا نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نواز دیا۔

سرفراز احمد کی اس ٹوئٹ کے بعد مداحوں کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے ٹوئٹ کے ذریعے انہیں مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ سرفراز احمد اور سیدہ خوشبخت کی 2015 میں شادی ہوئی تھی۔

ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2017 میں ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے عبداللہ رکھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024