• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شوہر کو بوسہ دینے کی تصویر پر تنقید کرنے والوں کو ثروت گیلانی کا کرارا جواب

شائع January 29, 2020
فہد مرزا اور ثروت گیلانی—فوٹو: انسٹاگرام
فہد مرزا اور ثروت گیلانی—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی اس وقت یورپ میں اپنے شوہر، اداکار و ڈاکٹر فہد مرزا کے ہمراہ چھٹیاں منا رہی ہیں جبکہ یہ دونوں اس ٹرپ پر لی گئی تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کررہے ہیں۔

حال ہی میں فہد مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنی اہلیہ ثروت گیلانی کو بوسہ دیتے نظر آئے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس تصویر کے سامنے آتے ہی یہ فوری طور پر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، جس کے بعد متعدد افراد نے دونوں اداکاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

کسی نے کمنٹ میں لکھا کہ 'یہ دونوں بھول گئے ہیں کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے اور یہ مسلمان ہیں' جبکہ کسی کا کہنا تھا کہ ان کو ایسی حرکت کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

تاہم اس تنقید پر فہد مرزا خاموش رہے لیکن ان کی اہلیہ ثروت گیلانی نے اب تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا ہے۔

ثروت گیلانی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ 'میں ایسی ہی ہوں، کسی نے آپ سے یہ نہیں کہا کہ مجھے پسند کریں'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے لکھا کہ اس دنیا میں موجود نفرت کرنے والے تمام افراد!، 'اگر مجھ سے اتنی ہی نفرت ہے تو مجھے فالو کرنا بند کریں، آپ مجھ پر تنقید نہیں کرسکتے، میری کامیابی، میری محبت اور میری خوشیوں سے مت جلیں، میں نے بہت محنت کے بعد یہ سب حاصل کیا'۔

ثروت گیلانی کے مطابق 'ایک لڑکی جس نے دنیا کا سامنا کرنے کے بعد یہ مقام حاصل کیا، اس کے لیے آپ کی سوچ اہمیت نہیں رکھتی، آپ مجھے نیچا نہیں دکھا سکتے، اپنی سوچ میں بھی (ایسا) نہیں کرسکتے، اگر سلیپریٹیز کچھ نہیں کہتیں اس کا مطلب یہ بالکل نہیں کہ آپ کو ان پر تنقید کرنے کا حق حاصل ہے'۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر لکھا کہ 'اس وقت بہت ضروری تھا کہ آپ لوگوں کو پیار سے ہی صحیح پر خاموش کروایا جائے'۔

اس ٹِرپ کے دوران ثروت گیلانی اور فہد مرزا کی ملاقات بولی وڈ ہدایت کار و پروڈیوسر کرن جوہر سے بھی ہوئی جن کے ہمراہ اداکارہ نے ایک تصویر بھی شیئر کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس کے علاوہ فہد مرزا نے ان کے ہمراہ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں کرن جوہر نے پاکستان کے مداحوں کے لیے پیغام بھی دیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا نے 2014 میں شادی کی تھی اور یہ فہد مرزا کی پہلی جبکہ ثروت گیلانی کی دوسری شادی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024