• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاکستانی کپتان کیریبیئن لیگ کا حصہ

شائع July 26, 2013

پاکستانی کپتان مصباح الحق۔ فوٹو اے ایف پی

اسلام آباد: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پہلی کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے اور انہیں آسٹریلین کھلاڑی لیوک پامرس بیک کی جگہ سینٹ لوشیا زوکس کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ کھیلی گئی پانچ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈین باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور سیریز میں ٹاپ سکورر رہے اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی لے اڑے۔

عمدہ بیٹنگ کی وجہ سے کیریبین فرنچائزز ان کی خدمات حاصل کرنے پر مجبور ہو گئیں اور جب لیوک پامرس باک نے ٹورنامنٹ سے دستنرداری کا اعلان کیا تو فرنچائز نے موقع غنیمت جانتے ہوئے وری طور پر ان سے معاہدہ کر لیا۔

زوکس فرنچائز کے اسسٹنٹ کوچ میتھیو مینارڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ پومرس بیک کی دستبرداری سے مایوسی ہوئی تاہم مصباح الحق بین الاقوامی کرکٹ کے بارے وسیع تجربہ رکھتے ہیں جس سے ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو کافی فائدہ پہنچے گا اور ان کی خدمات حاصل کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

مصباح نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں فیصل آباد وولفز کی قیادت کے فرائض انجام دیے تھے اور ان اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔

سینٹ لوشیا زوکس میں مصباح کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈین اسٹار کرکٹر ڈیرن سیمی اور ٹینو بیسٹ جبکہ ہرشل گبز، تمیم اقبال اور البی مورکل جیسے غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے شاہد آفریدی کو بھی ٹورنامنٹ کھیلنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے ماہِ رمضان کی وجہ سے لیگ کھیلنے کی پیشکش ٹھکرادی۔

آل راؤنڈر کے مطابق وہ رمضان کے مہینے میں گھر پر وقت گذارنا چاہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے احمد شہزاد، شعیب ملک، عمر اکمل اور محمد حفیظ پہلے ہی اس لیگ میں مختلف ٹیموں کا حصہ ہیں۔

لیگ کا آغاز تیس جولائی سے ہورہا ہے جس میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور اس کا اختتام چوبیس اگست کو ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024