• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

اداکارہ نور نے سابق شوہر سے پانچویں شادی کرلی؟

شائع January 28, 2020
اداکارہ نے سابق شوہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنا ہیرو قرار دیا—فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
اداکارہ نے سابق شوہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنا ہیرو قرار دیا—فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

ستمبر 2017 میں اپنی چوتھی شادی خلع پر ختم ہونے کے بعد شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی سابق اداکارہ نور بخاری سے متعلق اطلاعات ہیں کہ انہوں نے پانچویں بار شادی کرلی۔

خبریں ہیں کہ نور بخاری نے پانچویں بار سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی کرلی اور دونوں کی دوبارہ شادی کی خبروں پر شائقین حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ نور بخاری نے 2017 کے آغاز میں اپنے چوتھے شوہر گلوکار ولی حامد سے اختلافات کے بعد خلع کے لیے لاہور کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

نور بخاری نے چوتھے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کہا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ اب لوگ انہیں غلط کہیں گے اور ان کے خلاف غلط باتیں کی جائیں گی تاہم انہیں اس کی پرواہ نہیں اور اب وہ باقی زندگی تنہا گزاریں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

چوتھے شوہر سے خلع لینے کے بعد نور بخاری نے شوبز کو خیرباد کرتے ہوئے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا اور بعد ازاں وہ ٹی وی پر مذہبی پروگرامات میں بھی دکھائی دیں۔

یہ بھی پڑھیں: نور بخاری کی چوتھی شادی بھی ٹوٹ گئی

چوتھی شادی کی ناکامی اور مذہبی زندگی کے آغاز کے بعد نور بخاری نے اپنا یوٹیوب چینل بھی کھولا تھا جس میں وہ مذہبی تبلیغ کرتی دکھائی دیتی تھیں۔

عامر لیاقت نے اداکارہ کی پانچویں بار شادی کے فیصلے پر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی—اسکرین شاٹ
عامر لیاقت نے اداکارہ کی پانچویں بار شادی کے فیصلے پر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی—اسکرین شاٹ

تاہم چوتھی شادی کے ختم ہونے کے ڈھائی سال بعد اب خبریں ہیں کہ انہوں نے پانچویں بار اپنے سابق اور تیسرے شوہر سے دوبارہ شادی کرلی۔

نور بخاری کی پانچویں بار شادی کی چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں جب انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر سابق شوہر عون چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ’اپنا اصل ہیرو‘ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ نور کی سابق شوہر سے تلخ کلامی

نور بخاری نے عون چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مزید کچھ نہیں لکھا تھا تاہم انہیں کئی لوگوں نے مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نور بخاری کو مبارک باد دینے والے افراد اور ساتھی اداکاراؤں نے ان کی جانب سے دوبارہ شادی کا ذکر کیے بغیر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ کی چوتھی شادی ستمبر 2017 میں ختم ہوئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ کی چوتھی شادی ستمبر 2017 میں ختم ہوئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

تاہم سابق ٹی وی میزبان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنے انسٹاگرام پر نوربخاری اور عون چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے سابق شوہر سے دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ ’ ‏تم آگئے ہو نور آگیا ہے، نور بہن نے عون بھائی سے بیٹی کی خاطر دوبارہ شادی کا فیصلہ کرلیا ہے, عظیم عورت, قدر مزید بڑھ گئی اور عون بھائی کو تو جانتے ہی ہوں گے آپ!'

اسی رپورٹ کے حوالے سے ایکسپریس ٹربیون نے بتایا کہ جوڑے کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ دونوں نے ایک سال قبل ہی دوبارہ شادی کرلی تھی۔

چوتھی شادی ختم ہونے کے بعد نور بخاری نے کچھ وقت کے لیے شوبز کو چھوڑ دیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
چوتھی شادی ختم ہونے کے بعد نور بخاری نے کچھ وقت کے لیے شوبز کو چھوڑ دیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جوڑے کے ہاں ایک بار پھر اولاد ہوئی ہے اور دونوں اب دو بچوں کے والدین بن گئے۔

اپنی پانچویں شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد تاحال نور بخاری نے کوئی وضاحت نہیں کی جب کہ عون چوہدری کی جانب سے بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نور بخاری اور عون چوہدری 2012 میں شادی کر چکے تھے تاہم چند ماہ بعد ہی دونوں کی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

عون چوہدری سے شادی کرنے سے قبل بھی نور بخاری دو شادیاں کر چکی تھیں اور دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔

اداکارہ نے پہلی شادی 2008 میں کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے پہلی شادی 2008 میں کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

نور بخاری نے پہلی شادی 2008 میں صنعت کار وکرم سے کی تھی جو محض 2 سال سے بھی کم عرصے تک چلی اور دونوں میں 2010 میں ہی طلاق ہوگئی۔

پہلی طلاق ہونے کے بعد نور بخاری نے دوسری شادی طلاق کے 8 ماہ بعد فاروق مینگل سے کی جو بمشکل 4 ماہ ہی چل سکی اور دونوں کی طلاق ہوگئی۔

پہلی دونوں طلاقوں کے بعد 2012 میں نور بخاری نے عون چوہدری سے تیسری شادی کی تھی تاہم ان کی یہ شادی کچھ ہی عرصے میں طلاق پر ختم ہوئی تو اداکارہ نے گلوکار ولی حامد سے 2015 میں چوتھی شادی کی۔

اداکارہ نور بخاری کی چوتھی شادی بھی 2 سال سے کم عرصے تک چلی اور ستمبر 2017 میں ان کی چوتھی شادی ختم ہوگئی۔

اب خبریں ہیں کہ چوتھی طلاق کے ایک سال بعد اداکارہ نے پانچویں بار اپنے سابق اور تیسرے شوہر سے دوبارہ شادی ایک سال قبل ہی کرلی تھی۔

پانچویں بار شادی کرنے پر تاحال اداکارہ نے خود وضاحت نہیں کی—فوٹو: انسٹاگرام
پانچویں بار شادی کرنے پر تاحال اداکارہ نے خود وضاحت نہیں کی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024