• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

سید جبران اداکارہ صبا قمر کے ساتھ فلم ڈیبیو کرنے کو تیار

شائع January 28, 2020
خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں کی فلم کی رواں برس ہی ریلیز کی جائے گی—فائل فوٹو: پاکستانی سینما
خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں کی فلم کی رواں برس ہی ریلیز کی جائے گی—فائل فوٹو: پاکستانی سینما

ٹی وی ڈراموں کے مقبول اداکار سید جبران کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ جلد ہی ان کے پسندیدہ اداکار بڑی اسکرین پر ہیرو کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

اداکار کے مداحوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ سید جبران معروف اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کام کرکے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں اور جلد ہی دونوں کے مداح اداکاروں کو رومانس کرتے دیکھیں گے۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے سید جبران نے تصدیق کی کہ وہ جلد ہی صبا قمر کے ساتھ آنے والی فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

اپنی پہلی فلم کے حوالے سے سید جبران نے بتایا کہ وہ اور صبا قمر فلم کے تین مرکزی کرداروں میں سے دو ہیں جب کہ تیسرے مرکزی کردار کا انتخاب ہونا ابھی باقی ہے۔

صبا قمر پہلے بھی فلموں میں جلوے دکھا چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
صبا قمر پہلے بھی فلموں میں جلوے دکھا چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

سید جبران کا کہنا تھا کہ ان کی آنے والی پہلی فلم کی کہانی انتہائی شاندار ہے اور ان کے مداح انہیں فلم میں کام کرتا دیکھ کر خوش ہوں گے۔

ان کے مطابق تاحال فلم کا نام بھی فائنل نہیں کیا گیا اور نہ ہی فلم کے تیسری مرکزی اداکار کو کاسٹ کیا گیا ہے تاہم سہیل احمد اور نیر اعجاز جیسے اداکاروں کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی محسن علی نے لکھی ہے جب کہ ثاقب خان نے اس کی ہدایات دی ہیں اور فلم کو رواں برس ہی ریلیز کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کی کہانی انتہائی شاندار ہے اور فلم کو اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا جا سکتا ہے جب کہ فلم میں خوب تفریح اور انٹرٹینمینٹ موجود ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024