• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بلی آئلش ایک ساتھ 5 گریمی ایوارڈز جیتنے والی پہلی گلوکارہ

شائع January 27, 2020
بلی آئلش وہ پہلی گلوکارہ ہیں جو سال 2000 کے بعد پیدا ہوئیں—فوٹو: اے ایف پی
بلی آئلش وہ پہلی گلوکارہ ہیں جو سال 2000 کے بعد پیدا ہوئیں—فوٹو: اے ایف پی

امریکی پاپ گلوکارہ بلی آئلش نے دسمبر 2019 میں 18 ویں سالگرہ مناتے وقت معروف ہولی وڈ جاسوس فلم ’جیمز بانڈ‘ کے ساتھ گانا تیار کرنے کا معاہدہ کرکے نیا ریکارڈ بنایا تھا۔

وہ پہلی خاتون گلوکارہ تھیں جنہوں نے 18 سال کی عمر میں ’جیمز بانڈ‘ سیریز کی 25 ویں فلم کے لیے بھائی کے ساتھ مل کر گانا بنانے کا معاہدہ کیا تھا۔

اس سے قبل بھی بلی آئلش محض 17 سال کی عمر میں کئی ریکارڈ بنا چکی تھیں اور وہ پہلی خاتون گلوکارہ بنی تھیں جنہیں 18 سال سے قبل ہی معروف میوزیکل ایوارڈ ’گریمی‘ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

گلوکارہ نے 2019 میں اپنا پہلا میوزک ایلبم ریلیز کیا تھا—فوٹو: اے ایف پی
گلوکارہ نے 2019 میں اپنا پہلا میوزک ایلبم ریلیز کیا تھا—فوٹو: اے ایف پی

اور اب وہ پہلی خاتون گلوکارہ بن گئی ہیں جنہوں نے بیک وقت 5 گریمی ایوارڈز جیتے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق 18 سالہ بلی آئلش وہ پہلی گلوکارہ بن گئیں جنہوں نے 18 سال کی عمر میں ’سال کے بہترین گانے، سال کے ایلبم، بہترین پہلے میوزک ایلبم، بہترین پاپ ووکل اور بہترین ریکارڈ‘ کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمری میں ایک کے بعد ایک ریکارڈ بنانے والی گلوکارہ بلی آئلش

بلی آئلش سے قبل گلوکارہ و اداکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 20 سال کی عمر میں ’بہترین پہلے میوزک ایلبم‘ کا ایوارڈ جیتا تھا تاہم انہوں نے صرف ایک ہی ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

لیکن بلی آئلش نے محض 18 سال کی عمر میں بیک وقت 5 ایوارڈز اپنے نام کیے اور یوں وہ تاریخ کی پہلی گلوکارہ بن گئیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔

بلی آئلش کے بھائی نے بھی 6 ایوارڈز جیتے—فوٹو: اے ایف پی
بلی آئلش کے بھائی نے بھی 6 ایوارڈز جیتے—فوٹو: اے ایف پی

دلچسپ بات یہ ہے کہ بلی آئلش اب تک بیک وقت 5 ایوارڈز جیتنے والی پہلی گلوکارہ بن گئی ہیں وہیں وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی اب تک کی دوسری شخصیت بن گئیں۔

بلی آئلش سے قبل 1981 میں گلوکار کرسٹوفر کراس نے بیک وقت 5 بڑے گریمی ایوارڈز جیتے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

گریمی ایوارڈز کی تقریب میں جہاں بلی آئلش نے 5 ایوارڈز اپنے نام کرکے نیا ریکارڈ بنایا وہیں ان کے 22 سالہ بھائی گلوکار فینس او کنیل نے بھی 6 ایوارڈز اپنے نام کیے۔

بلی آئلش کے بھائی نے ’بیسٹ پروڈیوسر آف دی ایئر‘ کے ایوارڈ سمیت 6 ایوارڈز اپنے نام کیے جب کہ لیڈی گاگا نے بھی 2 گریمی ایوارڈز جیتے۔

گریمی ایوارڈز کی تقریب میں مجموعی طور پر 84 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے جس میں سے 11 ایوارڈز ایک ہی خاندان کے 2 گلوکاروں نے اپنے نام کیے۔

بلی آئلش اور ان کے بھائی فینس او کنیل نے 11 ایوارڈز اپنے نام کرکے نیا اعزاز حاصل کیا۔

لیڈی گاگا نے بھی 2 ایوارڈز اپنے نام کیے—فوٹو: فلم میجک
لیڈی گاگا نے بھی 2 ایوارڈز اپنے نام کیے—فوٹو: فلم میجک

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024