• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

باسکٹ بال لیجنڈ کوبی برائنٹ بیٹی سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

شائع January 27, 2020
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

امریکی باسکٹ بال کے لیجنڈ 41 سالہ کوبی برائنٹ کیلی فورنیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جس ہیلی کاپٹر میں کوبی سوار تھے، اس میں ان کے ہمراہ ان کی 13 سالہ بیٹی گیانا اور مزید 7 افراد بھی سوار تھے اور حادثے کے نتیجے میں تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

اس حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کوبی برائنٹ کے ہیلی کاپٹر میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب وہ کلاباسس شہر کے اوپر سے گزر رہا تھا۔

خیال رہے کہ 41 سالہ کوبی برائنٹ کو 2008 میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

وہ اپنے 20 سالہ کیریئر میں لاس اینجلس لیکرز ٹیم کی جانب سے باسکٹ بال کھیلتے رہے، وہ 5 مرتبہ نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے چیمپیئن بھی رہے۔

انہوں نے 2017 میں 'ڈیئر باسکٹ بال' نامی شارٹ اینیمیشن فلم بھی بنائی جس کے لیے انہیں آسکر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

کوبی برائنٹ کی ہلاکت کی خبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔

امریکی صدر نے اپنی ٹوئٹ میں کوبی برائنٹ کی موت کو بری خبر قرار دیا۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی کوبی کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے ان کی موت پر ان کے اہل خانہ کےلیے دعا کی۔

واضح رہے کہ کوبی برائنٹ نے 2001 میں ونیسہ نامی خاتون کے ساتھ شادی کی تھی اور انہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور 3 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024