• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو کپتان مقرر کردیا

شائع January 26, 2020
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے پریس کانفرنس میں شاداب خان کو کپتان بنانے کا اعلان کیا— فوٹو بشکریہ اسلام آباد یونائیٹڈ
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے پریس کانفرنس میں شاداب خان کو کپتان بنانے کا اعلان کیا— فوٹو بشکریہ اسلام آباد یونائیٹڈ

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو کپتان مقرر کردیا ہے۔

قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2017 میں لیگ کے دوسرے سیزن میں ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کیا تھا اور وہ پہلے ہی سیزن میں عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستانی سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

پاکستان سپر لیگ کے 32 میچوں میں 29وکٹیں لینے والے شاداب خان لیگ کا تیسرا سیزن جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ بھی تھے اور فائنل میں 25 رنز کے عوض 3وکٹیں حاصل کی تھیں۔

لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں محمد سمیع انجری کا شکار ہوئے تو شاداب خان نے 3میچوں میں قیادت کر کے دو میچوں میں فتح دلا کر خود کو اس منصب کا اہل ثابت کیا تھا۔

لیگ اسپنر تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کر چکے ہیں اور اپنے ڈیبیو کے بعد سے اب تک دنیا میں ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں۔

شاداب نے قیادت کا منصب ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائز کی قیادت ملنا فخر کی بات ہے اور اس میں موقع سے فائدہ اٹھانے اور توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

اس اعزاز کے ساتھ ہی شاداب خان پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کے سب سے کم عمر کپتان بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بدولت ہوں اور میں کوچ مصباح الحق کی مدد سے ٹیم کو ایک مرتبہ پھر چیمپیئن بنانے کی پوری کوشش کروں گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024