• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اچھی نیند میں مددگار یا اسے متاثر کرنے والی غذائیں

شائع January 25, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ کو معلوم ہے کہ غذا کا انتخاب اچھی نیند کے حصول یا رات کو بستر پر کروٹیں بدلنے پر مجبور کرسکتا ہے۔

اور کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایسی کونسی غذائیں ہیں جو نیند کو بھگانے کا باعث بنتی ہیں؟

اگر نہیں تو جان لیں کہ کونسی غذائیں اور مشروبات سونے سے قبل پینا اچھی نیند کے حصول میں مدد دے سکتی ہیں اور کونسی نیند اڑا سکتی ہیں۔

ٹرائی پٹوفن سے بھرپور غذائیں

کیا آپ نے کبھی سنا کہ سونے سے قبل گرم دودھ پینا جلد سونے میں مدد دیتا ہے؟ اگر ہاں تو جان لیں کہ یہ درست ہے، دودھ یا اس سے بنی مصنوعات میں ٹرائی پٹوفن نامی امینوایسڈ ہوتا ہے جو نیند لانے میں مدد دیتا ہے۔ دیگر غذاﺅں جیسے گریاں اور بیج، کیلے، شہد اور انڈے بھی اس کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں۔

کاربوہائیڈریٹس

کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذائیں بھی اس حوالے سے مدد دے سکتی ہیں، تو رات کو چند چیزیں جیسے گریاں، بریڈ اور پینر سے بھی اچھی نیند کا حصول ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

سونے سے قبل کچھ کھانا

اگر بے خوابی کے شکار ہیں تو کچھ مقدار میں غذا آپ کو نیند میں مدد دے سکتی ہے۔ دودھ پینا بھی مدد دے سکتا ہے مگر یہ خیال رکھیں کہ مقدار کم ہونی چاہیے، زیادہ بھاری غذا ہاضمے کے نظام کو حرکت میں لاسکتی ہے جس سے بے سکونی اور نیند سے محرومی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

زیادہ چکنائی والی غذا کا کم استعمال

تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوتا ہے کہ جو لوگ زیادہ چکنائی والی غذاﺅں کا استعمال کرتے ہیں ان کا جسمانی وزن بڑھ جاتا ہے اور نیند کا سائیکل متاثر ہوتا ہے، مگر کیوں؟ درحقیقت یہ غذا بھاری ہوتی ہے جو نظام ہاضمہ کو متحرک کرتی ہے اور اس کی وجہ سے رات کو ٹوائلٹ کے چکر زیادہ لگتے ہیں۔

کیفین کا خیال رکھیں

یہ حیران کن نہیں کہ رات کو ایک کپ چائے یا کافی نیند کو متاثر کرسکتی ہے، مگر ان مشروبات سے ہٹ کر بھی کیفین والی اشیا کو نظرانداز مت کریں جیسے چاکلیٹ، کولا وغیرہ، اچھی نیند کے لیے ضروری ہے کہ سونے سے 4 سے 6 گھنٹے پہلے ہر طرح کی کیفین سے گریز کریں۔

ادویات میں کیفین ہوسکتی ہے

کچھ ادویات بشمول دردکش گولیوں ، جسمانی وزن میں کمی لانے والی ادویات اور نزلہ زکام کی ادویات میں کیفین ہوسکتی ہے، یہ اور دیگر ادویات میں ایک کپ کافی سے زیادہ کیفین ہوسکتی ہے تو ادویات کے لیبل کو چیک کریں خصوصاً اگر رات کو نیند آنکھوں سے دور رہتی ہے۔

مصالحے دار کھانوں سے خبردار رہیں

بھرے پیٹ کے ساتھ سونے کے لیے لیٹنا جسمانی طور پر پرسکون نہیں ہونے دیتا، کیونکہ نظام ہاضمہ نیند کے دوران سست ہوجاتا ہے جس سے سینے میں جلن کا امکان بھی ہوتا ہے، اگر مصالحے دار غذاﺅں کا استعمال کیا گیا ہو، سونے سے کم از کم 4 گھنٹے پہلے غذا کا استعمال کریں۔

رات کو پانی کا استعمال محدود کریں

دن بھر پانی پینا جسم کے لیے اچھا ہوتا ہے مگر سونے سے قبل اس کا استعمال محدود کرنا چاہیے کیونکہ آپ کو بار بار ٹوائلٹ کا چکر لگانا پسند نہیں آئے گا۔

تمباکو نوشی

تمباکو نوشی کسی بھی طرح صحت کے لیے فائدہ مند نہیں، چاہے دن ہو یا رات، نکوٹین کیفین جیسے اثرات رکھتی ہے اور اگر اس عادت سے نجات نہیں پاسکتے تو کم از کم سونے سے قبل یا رات کو آنکھ کھلنے پر اس سے گریز کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024