• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

امریکا: ہوسٹن زوردار دھماکے سے گونج اٹھا، گھروں کو نقصان

شائع January 24, 2020
پولیس نے واقعے کو 'عمارت کا دھماکا' قرار دیا — فوٹو: اے ایف پی
پولیس نے واقعے کو 'عمارت کا دھماکا' قرار دیا — فوٹو: اے ایف پی

امریکی ریاست ٹیکساس میں زوردار دھماکے نے ہوسٹن شہر کو ہلا کر رکھا دیا اور اس سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق علی الصبح ہونے والے زوردار دھماکے کے بعد علاقہ مکین دہشت زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

ہوسٹس کے فائر ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ دھماکے سے زخمی ہونے والے ایک شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ فائر فائٹرز، ایمرجنسی سروسز اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔

پولیس نے واقعے کو 'عمارت کا دھماکا' قرار دیا اور شہریوں کو اس شمال مغربی علاقے میں آنے سے گریز کی ہدایت کی۔

امریکی نشریاتی ادارے 'سی این این' نے کہا کہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح سوا چار بجے گرائنڈنگ اور مینوفیکچرنگ سے متعلق کاروبار کی عمارت میں ہوا۔

سیکیورٹی کیمرا کی سامنے آنے والی ویڈیو فوٹیج میں زوردار دھماکے کے بعد گہرا دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔

ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت اور اس سے جانی نقصان کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

مقامی 'کے پی آر سی ٹو' نیوز چینل نے اپنی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ میں بتایا کہ 'دھماکے سے علاقے کے تقریباً تمام گھروں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا اور گھروں کے شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے۔'

مقامی شہری مارک بریڈی نے 'کے پی آر سی' کو بتایا کہ 'دھماکا انتہائی زوردار تھا جس سے ہم سب اپنے گھروں میں خوفزدہ ہو گئے۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'دھماکے سے ہمارے گھر کی تمام کھڑکییاں ٹوٹ گئیں، تمام گھروں کے گیراج کے دروازے ٹوٹ گئے جبکہ دھماکے کے مقام کے قریب واقع گھروں کی چھتوں اور دیواروں کو بھی بُری طرح نقصان پہنچا۔'

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024