• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دنیا کا سب سے 'سستا' اسمارٹ فون پاکستان میں متعارف

شائع January 24, 2020
— فوٹو بشکریہ جاز
— فوٹو بشکریہ جاز

مقبول موبائل آپریٹنگ کمپنی جاز نے پاکستان میں دنیا کا سب سے 'سستا' اسمارٹ فون متعارف کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

جاز ڈیجیٹ 4 جی نامی اس فون کو پاکستان کا اسمارٹ فون قرار دیا گیا ہے جسے گزشتہ روز متعارف کرایا گیا۔

کمپنی کے مطابق اگرچہ اس وقت ملک میں وائس اور ڈیٹا ٹیرف ریٹس میں کمی آئی ہے مگر انٹرنیٹ تک رسائی کے حوالے سے سب سے بڑی رکاوٹ اسمارٹ فونز کی قیمتیں ہیں۔

جاز نے اس فون کے لیے کائی او ایس ٹیکنالوجیز سے اشتراک کیا اور اسے دنیا کا سب سے سستا اسمارٹ فیچر فون قرار دیا۔

اس فون کی قیمت 18 سو روپے رکھی گئی ہے اور اسے خریدنے کے لیے صارف کو ایک سال کے لیے جاز سروس کو لینا ہوگا جس کی ماہانہ فیس 300 روپے ہے جس میں ایک ہزار موبائل منٹس، ایک ہزار ایم بی ڈیٹا، مفت ایس ایم ایس اور ڈاکٹروں کو مفت کالنگ کے ساتھ اولین 3 ماہ تک فیس بک اور واٹس ایپ سروسز مفت ہوں گی۔

اس فون کے ساتھ جاز سپر فور جی سم ملے گی اور صارفین اس میں واٹس ایپ، فیس بک، یوٹیوب، گوگل میپس، گوگل وائس اور دیگر 200 سے زائد دیگر ایپس تک رسائی کائی اسٹور کی مدد سے حاصل کرسکیں گے۔

کائی او ایس اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے بعد اس وقت دنیا کا تیسرا بڑا موبائل آپریٹنگ سسٹم سمجھا جاتا ہے جبکہ فون میں فرنٹ اور بیک پر ایک، ایک کیمرا، بلیوٹوتھ، وائی فائی اور ہاٹ اسپاٹ جیسے فیچرز بھی ہوں گے۔

فوٹو بشکریہ جاز
فوٹو بشکریہ جاز

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فون کو متعارف کرانے کا مقصد مہنگے فونز کی استطاعت نہ رکھنے والے افراد تک 4 جی سروس پہنچانا ہے جو اس وقت فیچر اور 2 جی فونز استعمال کررہے ہیں۔

اس موقع پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا 'ٹیکنالوجی کی مدد سے کم آمدنی والے افراد کو آگے لانے میں مدد دی جائے، اس وقت غریب خواتین ڈیجیٹل دنیا سے باہر ہیں اور اس طرح کے اقدامات سے غربت میں کمی لانے کی کوششوں کو زیادہ بہتر بنایا جاسکتا ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024